کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): دنیا بھر میں گوبھی ایک سستی سبزی ہے جوعام طور پر کریمی رنگ میں پائی جا تی ہے اور اکثر ایشیائی ممالک میں اسے آلو کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ اس عام سی سبزی کو ایک بھارتی کسان نے اپنی مسلسل محنت کے بعد خاص بنا دیا ہے اور وہ بھی اسے نیا رنگ دے کر۔ جی ہاں ! 62 سالہ کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی منفرد کلر فل گوبھی کاشت کرکے نیا کارنامہ انجام دیا ہے۔
کلکتہ کے نواح میں شمالی مدنا پور کے گاؤں برندبان چک کے 62 سالہ پرماتھا ماجی نے پہلی مرتبہ آن لائن بیج خرید کر ساڑھے تین ایکڑ پر رنگ برنگی گوبھی کاشت کی ہے۔
اس سے قبل وہ 2013 سے دو مختلف اقسام کو ملاکر رنگ برنگی گوبھیاں اگانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ان کی اس کاوش کو بھارت بھر میں بے حد سراہا گیا اور یہ خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی۔