Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: میاںوالی:تھانہ مکڑ وال پر 20-25 دہشت گردوں کا حملہ،شدید فائرنگ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > میاںوالی:تھانہ مکڑ وال پر 20-25 دہشت گردوں کا حملہ،شدید فائرنگ
پاکستانتازہ ترین

میاںوالی:تھانہ مکڑ وال پر 20-25 دہشت گردوں کا حملہ،شدید فائرنگ

Published January 31, 2023
Tags: پولیس اسٹیشن کو گھیر کر حملہ میانوالی میں مسلح دہشت گردوں کا
Share
SHARE

میانوالی (نیوز ڈیسک): میانوالی میں مسلح دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن کو گھیر کر حملہ کردیا، پولیس اور مسلح افراد میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق 20 سے 25 دہشت گردوں نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال کو گھیر کر شدید فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس کے جوانوں نے بھی بھرپور جواب دیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد پسپا ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے تاہم وہ پہاڑوں پر چڑھ کر پولیس اسٹیشن پر فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ جوابی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور اسپیشل برانچ کو مکڑوال پولیس کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان میانوالی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او میانوالی مزید نفری اور ایلیٹ فورس کے ساتھ تھانہ مکڑوال روانہ ہوگئے۔

عیسیٰ خیل کا علاقہ صوبہ خیبرپختونخوا کی سرحد سے متصل ہے اور تھانہ مکڑوال سے 10 سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر کے پی کے شروع ہوجاتا ہے۔

میڈیا کے مطابق تھانہ مکڑوال پر 10 بجے کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس پر تھانے میں موجود اہلکاروں نے بہادری اور دلیری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور دہشتگردوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی ضلع بھر کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا، تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسرز اور دیگر اسٹاف بھی پہنچ گیا۔

TAGGED:پولیس اسٹیشن کو گھیر کر حملہمیانوالی میں مسلح دہشت گردوں کا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکہ کا روس کے خلاف یوکرین کو ایف 16 طیارے دینےسے انکار
Next Article بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ:مکمل اونر شپ سندھ حکومت کی ہے،شرجیل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جنرل سیکریٹری وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر جواب طلب

کراچی (ویب‌ڈیسک): وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر سندھ…

September 23, 2024
پاکستانکاروبار

بی آر ٹی پشاور کا سالانہ خسارہ 6 ارب روپے سے بڑھ گیا ، کرایہ بڑھانے کی تجویز پر غور

پشاور (ویب ڈیسک): بی آر ٹی پشاور کے اربوں روپے کے سالانہ خسارے پر قابو پانے کے لیے کرایہ بڑھانے…

April 15, 2024
پاکستان

ای سی پی کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تقرریاں، تبادلوں پر پابندی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تقرریاں و تبادلوں اور…

January 23, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی کی مومنہ وحید بھی پرویز الٰہی کواعتماد کا ووٹ نہیں‌دیں گی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی…

January 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?