Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انتظامی کمیٹی: شاہد آفریدی،ثنا میر مستعفی، ہارون رشید دوبارہ شامل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > انتظامی کمیٹی: شاہد آفریدی،ثنا میر مستعفی، ہارون رشید دوبارہ شامل
کھیل

انتظامی کمیٹی: شاہد آفریدی،ثنا میر مستعفی، ہارون رشید دوبارہ شامل

Published February 2, 2023
Tags: Featured استعفیٰ دے دیا پاکستان کرکٹ بورڈ عبوری انتظامی کمیٹی ہارون رشید دوبارہ شامل
Share
SHARE

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی کے 3 ارکان (سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی، خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر اور عارف سعید) نے اجلاسوں میں شرکت کے لیے وقت کی کمی کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد چیف سلیکٹر ہارون رشید کو دوبارہ انتظامی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا۔

ایک نیشنل انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ شاہد آفریدی نے دسمبر میں لاہور میں ہونے والے انتظامی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے دوران ان اجلاسوں کے لیے اپنی عدم دستیابی کا اظہار کیا تھا، بعدازاں ثنا میر اور عارف سعید نے بھی یہی عذر پیش کیا تھا۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ہارون رشید 14 رکنی انتظامی کمیٹی کے رکن تھے لیکن آفریدی کی جگہ سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر ہونے کے بعد مستعفی ہوگئے تھے، اب انہیں واپس انتظامی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے، لہٰذا ہارون رشید (بطور رکن انتظامی کمیٹی اور چیف سلیکٹر) دونوں عہدوں پر خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی اور ثنا میر کے استعفے کے بعد فی الحال انتظامی کمیٹی کے 2 عہدے خالی ہیں جبکہ ملک ذوالفقار [سیالکوٹ ریجن کے سابق صدر] کو انتظامی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید کو بطور رکن انتظامی کمیٹی مقرر کرنے پر مفادات کے ٹکراؤ کے خدشے سے متعلق سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کے ساتھ مشاورت کی گئی اور یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اس سے مفادات کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب نجم سیٹھی نے گزشتہ ہفتے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ہارون رشید کو چیف سلیکٹر بنانے کا اعلان کیا تھا تو انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ اس سے مفادات کے ٹکراؤ کا خدشہ ہے اور اسی وجہ سے ہارون رشید نے انتظامی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

نجم سیٹھی کے مطابق شاہد آفریدی اور عارف سعید کی جگہ ارکان کے ناموں کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے تاکہ 14 رکنی انتظامی کمیٹی کو مکمل کیا جا سکے جسے پی سی بی کے 2014 کے آئین کو 120 روز میں بحال کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔

دریں اثنا نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیر اعظم چیف الیکشن کمشنر کے نام کا بھی اعلان کریں گے، جو انتظامی کمیٹی کی مدت ختم ہونے کے بعد پی سی بی چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی اور علاقائی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کے انعقاد کا عمل شروع کرنے کے لیے 3 سابق ڈپٹی الیکشن کمشنرز کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ 3 برس کی مدت کے لیے پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب سے قبل لازمی ہے۔

نجم سیٹھی نے ڈپارٹمنٹ کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کرکٹ ٹیموں کی بحالی میں ڈپارٹمنٹس کی دلچسپی کے بارے میں اچھی خبریں آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے 2014 کے پی سی بی کے آئین کو بحال کردیا گیا ہے جس کے تحت علاقائی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے 4 اور ڈپارٹمنٹس کے 4 نمائندوں کو پی سی بی بورڈ آف گورنر مقرر کیا جائے گا جو پی سی بی کے اگلے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

TAGGED:Featuredاستعفیٰ دے دیاپاکستان کرکٹ بورڈعبوری انتظامی کمیٹیہارون رشید دوبارہ شامل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں؛ چینی صدر
Next Article انسانی شریانوں میں پلاسٹک کے ذرات موجود ہونے کا انکشاف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کارساز ٹریفک حادثہ: ملزمہ نتاشا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک): عدالت نے کارساز پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں…

August 21, 2024
کھیل

ایشیاکپ؛ بھارت کیخلاف میچ سے قبل بابراعظم کا بڑا بیان

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل کپتان بابراعظم نے بڑا بیان جاری کردیا۔گزشتہ روز…

September 7, 2023
پاکستان

2023 الیکشن کا سال نہیں: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ نگران وزیراعظم کے لیے حفیظ شیخ سمیت دیگر ناموں…

August 8, 2023
پاکستانکاروبار

پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان عملے کی سطح پر 3 ارب ڈالر کا مشروط معاہدہ طے پاگیا

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات…

June 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?