Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 500 ملین ڈالر اثاثوں کا مالک،اٹلی کا گنتھر فور نامی امیر ترین کتا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > 500 ملین ڈالر اثاثوں کا مالک،اٹلی کا گنتھر فور نامی امیر ترین کتا
دلچسپ و عجیبویڈیوز

500 ملین ڈالر اثاثوں کا مالک،اٹلی کا گنتھر فور نامی امیر ترین کتا

Published February 3, 2023
Tags: Featured امیر ترین کتے شاہانہ زندگی کتا ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کا بھی مالک گنتھر فور نامی جرمن شیفرڈ کتا
Share
SHARE

اٹلی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): ہم نے فلمی شخصیات اور دنیا کے امیر ترین لوگوں کو تو شاہانہ زندگی گزارتے دیکھا یا ان کے بارے میں سنا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کتا بھی شاہانہ زندگی گزار سکتا ہے۔اگر نہیں سنا تو ہم آج آپ کو اس اعلیٰ نسل کے امیر ترین کتے کے بارے میں بتائیں گے جو نامور شخصیات کی طرح شاہانہ زندگی گزار رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گنتھر فور نامی جرمن شیفرڈ کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 500 ملین ڈالر (136,423,600,000 پاکستانی روپے) ہے، اس کے پاس کئی مہنگی گاڑیاں اور بنگلے ہیں اور اس کی دیکھ بھال کے لیے بھی کئی ملازمین موجود ہیں، اس لحاظ سے اس کا شمار دنیا کے امیر ترین کتوں میں ہوتا ہے۔

تو جناب اٹلی میں پایا جانے والا جرمن شیفرڈ نسل کا یہ کتا پاپ اسٹار میڈونا کے سابق گھر میں رہتا ہے اور اس کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس پر بہت جلد ایک ڈاکیومینٹری ’گنتھر ملینز‘ بنائی جائے گی جسے نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

اس ڈاکیو مینٹری میں جرمن شیفرڈ کتے کی شہرت کے علاوہ یہ بھی دکھایا جائے گا کہ اس نے پراپرٹی کیسے بنائی۔

کتے پر ڈاکیومینٹری بنانے والے ڈائریکٹر اوریلین لٹرجی کا کہنا ہے کہ اس کتے کی اسٹوری بہت ہی دلچسپ ہے اور ہر کوئی حیران ہے کہ کیسے ایک کتا اتنا امیر ہو سکتا ہے اور اتنی شاہانہ زندگی کیسے گزار رہا ہے، زیادہ سے زیادہ لوگ اس بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جرمن شیفرڈ کتے کو زیادہ تر پراپرٹی اس کی مالکن کارلوٹا لیبنسائن سے وراثت میں ملی کیونکہ لیبنسٹائن کا ایک ہی بیٹا تھا جس نے خودکشی کر لی تھی اور ایسی صورتحال میں لیبنسٹائن نے 1992 میں مرنے سے قبل ایک ٹرسٹ بنائی اور اپنی ساری دولت اپنے پالتو کتے کے نام کر لی۔

ڈاکیو منٹری میں بتایا گیا ہے کہ گنتھر فور نامی کتا ایک اٹالین فارماسیوٹیکل کمپنی کا بھی مالک ہے۔

TAGGED:Featuredامیر ترین کتےشاہانہ زندگیکتا ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کا بھی مالکگنتھر فور نامی جرمن شیفرڈ کتا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ میں گیس عدم دستیاب،SSGC کی آئیں بائیں شائیں
Next Article پاکستانی ڈرامے اور انڈین فلمیں بے مثال ہیں؛ عدنان صدیقی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

محمد رضوان چوتھے نمبر کیلیے بہترین بیٹر ہیں؛ راشد لطیف

کراچی: محمد رضوان کو چوتھی پوزیشن کیلیے ’بیسٹ‘ قرار دیا جانے لگا۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری 5 ون…

May 1, 2023
پاکستان

غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے: ترجمان دفتر خارجہ

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر متنبہ…

August 16, 2024
پاکستانکاروبار

سانگھڑ سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، یومیہ 388 بیرل خام تیل نکلنے لگا

سانگھڑ (ویب ڈیسک): سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔پی ایس ایکس نوٹس کے…

August 30, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کا استعمال غیر شرعی قراردے دیا

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): اسلامی نظریاتی کونسل نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کا استعمال غیرشرعی قراردے دیا۔اسلامی…

November 15, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?