Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فاسٹ باؤلر نسیم شاہ خیر سگالی سفیر مقرر ، ڈی ایس پی کا اعزازی رینک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > فاسٹ باؤلر نسیم شاہ خیر سگالی سفیر مقرر ، ڈی ایس پی کا اعزازی رینک
کھیل

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ خیر سگالی سفیر مقرر ، ڈی ایس پی کا اعزازی رینک

Published February 4, 2023
Tags: Featured بلوچستان پولیس خیر سگالی سفیر مقرر ڈی ایس پی کا اعزازی رینک فاسٹ باؤلر نسیم شاہ
Share
SHARE

کوئٹہ (اسپورٹس ڈیسک): بلوچستان پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا اور انہیں ڈی ایس پی کا اعزازی رینک بھی دیا گیا۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر کرتے ہوے اعزازی ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں نسیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر ہونا ایک اعزاز ہے۔

Soo proud of u ..allah de nor hm kamyab ka ameen suma ameen❤🌎 pic.twitter.com/T6u2trXhHh

— Meher (@Meher_71) February 4, 2023

اس موقع پر نسیم شاہ نے بلوچستان پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں کی ڈیوٹی اتنی مشکل ہے کہ انہیں آرام کا وقت بھی نہیں ملتا ہے۔پولیس کی ڈیوٹی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں جب میں شرارت کرتا تھا تو میرے گھر والے کہتے تھے کہ پولیس آجائے گی۔

آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہیرو کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزاز دے رہے ہیں اور نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنا بلوچستان پولیس کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل ہیں۔

بلوچستان پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی نسیم شاہ نے تقریب کے بعد یادگار شہدا پر حاضری دی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی میچ ہوگا۔

پی ایس ایل کے نمائش میچ کے لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، جن میں بابراعظم، سرفراز احمد، محمد نواز، افتخار احمد اور سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ ایک خوب صورت منظر پیش کر رہا ہے جہاں سے کوئٹہ برف سے ڈھکی پہاڑیاں بھی نظر آرہی ہیں۔

Look at the home of Quetta Gladiators 😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍

Simply breathtaking and majestic!! #WeTheGladiators #ShaanePakistan #PurpleForce https://t.co/nONm7fzhvU

— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 4, 2023

اس سے قبل 2022 میں قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کا خیر سگالی کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کو اعزاز دینے کی ’رینک پن‘ تقریب ملک سعد پولیس لائنز پشاور میں منعقد ہوئی تھی، جہاں وہ خیبر پختونخوا پولیس کی وردی میں شریک ہوئے تھے۔

TAGGED:Featuredبلوچستان پولیسخیر سگالی سفیر مقررڈی ایس پی کا اعزازی رینکفاسٹ باؤلر نسیم شاہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فوج،عدلیہ کو بدنام کرنے پر 5 سال سزا کے قانون کا ڈرافٹ تیار
Next Article وفاق کو صوبوں کی امالک پر قبضہ کرنے کا کوئی حق نہیں؛قادر مگسی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پاکستانی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ زخمی، ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر…

January 22, 2023
پاکستان

بجلی بریک ڈاؤن:دھابےجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی بند

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن…

March 2, 2023
کھیل

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ):پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو با…

February 18, 2024
پاکستانکاروبار

حکومت کا عوام کو عید کا تحفہ: ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔اسحاق ڈار…

July 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?