Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: منیب بٹ کیخلاف فیروز خان کے وکیل نے FIAے رجوع کرلیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > منیب بٹ کیخلاف فیروز خان کے وکیل نے FIAے رجوع کرلیا
انٹرٹینمنٹ

منیب بٹ کیخلاف فیروز خان کے وکیل نے FIAے رجوع کرلیا

Published February 5, 2023
Tags: Featured اداکار فیروز خان اداکار منیب بٹ ایف آئی اے سے رجوع قانونی نوٹس
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): اداکار منیب بٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اداکار فیروز خان کے وکیل اور ان کی لا فرم کی تضحیک کرنے پر وکیل فائق علی علی جھنگرانی نے قانونی کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) سے رجوع کرلیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل فیروز خان کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزا سلطان سمیت متعدد شوبز شخصیات کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔

فیروز خان کی جانب سے قانونی نوٹس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی جس میں اداکاراؤں کے ذاتی فون نمبرز سمیت ان کے گھر کا ایڈریس بھی درج تھا۔

بعد ازاں فیروز خان نے اس دستاویز کو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا، لیکن یہ پوسٹ سو شل میڈیا پر وائرل چکی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

تاہم شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیروز پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور متعدد معروف اداکاراؤں کی جانب سے فیروز خان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

فیروز خان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں منیب بٹ کا نام نہیں تھا لیکن ان کی اہلیہ ایمن خان کا نام موجود تھا، اسی لیے منیب بٹ نے اپنی اہلیہ کی جانب سے فیروز خان کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔

بعدازاں 17 جنوری کو انسٹاگرام اسٹوری میں منیب بٹ نے لکھا تھا کہ فیروز خان کو اپنا وکیل تبدیل کرنا چاہیے، فیروز خان کے وکیل یوٹیوب پر اپنے سبسکرائیبرز بڑھا رہے ہیں۔

گزشتہ روز فیروز خان کے وکیل فائق علی جھنگرانی اور ان کی لا فرم کو تضحیک کا نشانہ بنانے پر فائق علی جھنگرانی نے منیب بٹ کی خلاف قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کیا ہے ۔

کراچی کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں درج کی گئی شکایت میں لکھا گیا ہے کہ 3 جنوری کو فائق علی جاگیرانی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں شکایت جمع کرائی تھی۔

شکایت میں لکھا گیا کہ منیب بٹ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بغیر کسی وجہ کے میری لاء فرم ( کوپرز لاء فرم) اور مجھے وکیل کی حیثیت سے بدنام کر رہے ہیں، منیب بٹ کا یہ عمل آئین 1973 کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے۔

وکیل نے شکایت میں کہا کہ تعزیرات پاکستان 2016 کی دفعہ 24 کی خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی اے منیب بٹ کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

فیروز خان کے وکیل نے ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کے انچارج کو تحریری درخواست بھی جمع کرائی، جس میں منیب بٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی ۔

تحریری درخواست میں وکیل نے منیب بٹ پر ہتک عزت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ عمل غیر قانونی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایف آئی اے اداکار کے خلاف جلد از جلد مقدمہ درج کرے گی۔

خیال رہے کہ فیروز خان کی جانب سے قانونی نوٹس ڈیلیٹ کرنے کی بعد منیب بٹ نے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ پہلے قانونی نوٹس کو انسٹاگرام پر شیئر کرکے میری فیملی کی معلومات سوشل میڈیا پر لیک کیں اور پھر اسمارٹ بننے کے لیے پوسٹ ڈیلیٹ کی، میرے دوست جس نے بھی آپ کو ایسا کرنے کا مشورہ دیا اس نے آپ کو ایک سنگین مصیبت میں ڈال دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

اداکار نے لکھا ’شروعات میں سمجھا کہ شاید یہ کوئی بیوقوفانہ غلطی ہے لیکن 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود کوئی معافی نا مانگنے پر یقین ہوگیا کہ یہ جان بوجھ کر اٹھایا گیا قدم تھا‘۔

منیب بٹ نے شکایت میں لکھا کہ فیروز خان کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کیے گئے قانونی نوٹس شیئر کرنے کے بعد ان کی اہلیہ اور منال خان کو نامعلوم نمبرز سے فون آرہے ہیں اور مشکوک افراد ان کی رہائش گاہ پر آرہے ہیں جس سے میرے خاندان کو خطرہ ہے، فیروز خان کی خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

اگرچہ فیروز خان کے قانونی نوٹس میں منیب بٹ کا نام نہیں تھا، لیکن انہوں نے اپنی اہلیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی ذاتی معلومات لیک کرنے پر فیروز خان کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔

فیروز خان کی جانب سے وائرل ہونے والے قانونی نوٹس کی فہرست میں شرمین عبید چنائے، میرا سیٹھی، ثروت گیلانی، یاسر حسین، عثمان خالد بٹ اور فرحان سعید شامل ہیں۔

TAGGED:Featuredاداکار فیروز خاناداکار منیب بٹایف آئی اے سے رجوعقانونی نوٹس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کشمیریوں کی نسل کشی:عالمی عدالت انڈیا سےجواب مانگے؛مشعال ملک
Next Article مٹیاری میں آٹا مہنگا فروخت کرنے پر ایک فلور مل اور 5 دکانیں سیل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا، گیری کرسٹن ہیڈکوچ مقرر

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ریڈ…

April 28, 2024
پاکستان

ٹی ٹی پی کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی: خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کی پاکستان میں…

April 11, 2023
پاکستان

تحفظات دور نا ہوئے تو مردم شماری کو مستردکر دیں گے؛ مراد علی شاہ

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے ہمارے تحفظات دور نا ہوئے تو ہم مردم…

March 5, 2023
پاکستان

قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔الیکشن کمیشن…

March 12, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?