Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اقوام متحدہ اجلاس:کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہمارے ہاتھ نہ پہنچ سکیں؛اسرائیل کی ایران کو دھمکی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > اقوام متحدہ اجلاس:کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہمارے ہاتھ نہ پہنچ سکیں؛اسرائیل کی ایران کو دھمکی
دنیا

اقوام متحدہ اجلاس:کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہمارے ہاتھ نہ پہنچ سکیں؛اسرائیل کی ایران کو دھمکی

Published September 27, 2024
Tags: Featured اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہم پر حملہ کیا تو دگنا جواب دیں گے
Share
SHARE

نیویارک (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی جیسی رحمت اور جارح ایران کے درمیان کھڑے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا وہ جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے اجلاس میں نہیں آنا چاہتے تھے لیکن وہ اس بات کے پابند ہیں کہ دنیا کے سامنے اسرائیل کا “سچ” بیان کرسکیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو ہم دگنا جواب دیں گے اور یاد رکھیں کہ ایران میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہمارے ہاتھ نہ پہنچ سکیں۔

اپنے خطاب کے دوران انھوں نے ہاتھوں میں دو نقشے اٹھا رکھے تھے ایک کا عنوان تھا لعنت تھا جس میں ایران کا نقشہ تھا جب کہ دوسرے کا عنوان تھا رحمت جو اسرائیل کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کی منظر کشی کر رہا تھا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ میرا ملک اسرائیل اس وقت ایران کے ناپاک عزائم کی لعنت اور عرب یہود تعلقات کی بحالی کی رحمت کے درمیان کھڑا ہے۔ دنیا ایران کی جنگ یا عرب ممالک کے ساتھ امن معاہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔

وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی امن معاہدہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی سیاحت، تجارت، توانائی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت متعدد شعبوں میں بہتری لائے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدہ ریاض اور یروشلم کے درمیان تاریخ کا ایک حقیقی محور ہوگا۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ امریکہ کی مدد اور رہنمائی کے ساتھ امن کی نعمتوں کو بڑھایا جائے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے شرکا سے سوال کیا کہ “آپ اس میں سے کیا انتخاب کریں گے؟” اسرائیل اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونا یا ایران اور اس کی آمریت کا ساتھ دینا؟

نیتن یاہو نے عالمی عدالت کے فیصلوں اور نسل کشی کے الزامات کو “اخلاقی الجھن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہاں ہم غزہ میں اپنا دفاع کر رہے ہیں، لیکن ہم ایک مشترکہ دشمن کے خلاف بھی اپنا دفاع کر رہے ہیں۔

نیتن یاہو نے امدادی سامان کی ترسیل کو روکنے کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی ایک بھی بے گناہ کو مرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے، یہ ہمیشہ ایک المیہ ہے۔

بمباری میں عام شہریوں کی ہلاکت پر اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کو حملے کی جگہ سے دور رکھنے لے لیے پہلے انتباہی فلائر چھوڑے اور ٹیکسٹ پیغامات تک بھیجے۔ ایک بھی واقعہ بتائیں جس میں ایسا نہ کیا گیا ہو۔

خیال رہے کہ حماس نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے موقع پر دیگر مالک سے واک آؤٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔ نیتن یاہو کے ڈائس پر آتے ہی پاکستان سمیت کچھ ممالک کے نمائندے باہر چلے گئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ 94 ہزار سے زائد زخمی ہیں جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

TAGGED:Featuredاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلیایران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتےخطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوہم پر حملہ کیا تو دگنا جواب دیں گے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکا کی دی ہوئی جرأت سے ہی اسرائیل نے غزہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے: فلسطینی صدر
Next Article معاشرے میں مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیلویڈیوز

کوئٹہ میچ:افتخار احمد کی چھکوں کی ڈبل ہیٹرک،افتی مینیا’ ٹوئٹرٹرینڈ

کوئٹہ (اسپورٹس ڈیسک): کوئٹہ میں جاری پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں افتخار احمد نے پنجاب…

February 5, 2023
پاکستانکاروبار

پاکستان کی آئی ایم ایف کوگیس،پیٹرول مہنگا کر نےکی یقین دہانی

اسلام آباد(ویب ڈیسک): پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کرائی ہےکہ ملک میں جلد ہی…

January 24, 2023
پاکستان

عمران رہائی کی امید نہ رکھیں، ان کی مشکلات بڑھیں گی، جیلیں گنڈاپور کی مرضی سے کھل رہی ہیں: فیصل واوڈا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سابق وفاقی وزیر سینیٹرفیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ رہائی کے بجائے بانی پی ٹی…

November 21, 2024
پاکستانکھیل

ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز سیمی فائنل: شاہینزکو شکست،ایڈیلیڈ اسٹرائیکرزنے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

ڈارون (اسپورٹس ڈیسک): ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم نے پاکستان شاہینزکو 30رنز…

August 18, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?