مٹیاری (نجات نیوز): ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے ایک فلور مل اور 5 دکانیں سیل کر دیں اور 20 دکانداروں کو وارننگ دے دی۔ میڈیا میں مہنگائی کی خبریں شائع ہونے کے بعد مٹیاری کے ڈپٹی کمشنر سید جواد مظفر، اسسٹنٹ کمشنر عدیل احمد سوہو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شہر کے بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا اور آٹے کی قیمت معلوم کی اور شہریوں کو خریداری کروائی۔آٹا و دیگر اشیا مہنگی فروخت کرنے پر فلور ملز اور ہول سیلر شاہ زیب کریانہ اور اختر کریانہ سمیت پانچ دکانیں سیل کردیں۔
جبکہ بیس سے زائد دکانداروں کو مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست سے زائد روزمرہ اشیاء کی قیمتیں وصول کرنے والوں کو وارننگ بھی دی گئی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ای سی نے کہا کہ ضلع میں کہیں بھی سندھ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کوئی بھی شخص اگر آٹے کی قیمت سے زیادہ ریٹ، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مختلف دکانداروں سے جرمانے بھی وصول کیے گئے جبکہ مل مالکان اور دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہمیں گندم مہنگی ملتی ہے جس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخ پر آٹا فروخت کرنا مشکل ہے۔