لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی کے ناراض ارکان کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شہباز شریف نے مریم نواز کو شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات کی ہدایت کر دی۔
ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی، ورکرز کنونشنز سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ممکنہ انتخابات کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔