کراچی (ویب ڈیسک): دیامر میں مسافربس اور کار ٹکرانے کے بعد کھائی میں گرگئیں جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس اور کار کے درمیان حادثہ شتیال کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسافربس اور کار ٹکرانے کے بعد کھائی میں گرگئیں۔
پولیس نے بتایاکہ حادثے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے اور لاشوں کو آر ایچ سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن اندھیرےکی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی اور کار گلگت جا رہی تھی۔
دوسری جانب صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔