نئی دہلی(ویب ڈیسک): بھارت میں ٹرانسجینڈر باپ نے صحت مند بچے کو جنم دے دیا۔بھارت میں یہ پہلا ٹرانس جینڈر جوڑا ہے جن کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا ٹرانس جینڈر جوڑا اپنے حمل کے فوٹو شوٹ کے بعد خبروں میں تھا، جس کے 2 ماہ بعد بچے کی پیدائش متوقع تھی، تاہم وقت سے پہلے ہی بدھ 8 فروری کو اس ٹرانس جینڈر جوڑے نے سرکاری اسپتال میں آپریشن کے بعد صحت مند بچے کو جنم دیا۔
Kerala's Minister for Social Justice, @rbinducpm, has called for the opening of doors to a 'more inclusive, gender-aware world' as she expressed her joy in the birth of a child to transgender couple Ziya Paval and Zahhad Fazil. #Kerala #Trans #Transgender #India #Pride pic.twitter.com/lz4ChGIQTN
— First India (@thefirstindia) February 9, 2023
ٹرانس جینڈر جوڑے ضیا پاؤل اور زہد نے اب تک اپنے بچے کی جنس سے متعلق نہیں بتایا مگر ضیا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی زندگی کا سب سے اچھا دن ہے، نومولود اور زہد دونوں خیریت سے ہیں۔
Kozhikode, Kerala | Transgender couple Ziya & Zahad blessed with a baby today; Zahad, a trans man was carrying the child & gave birth
Zahad's partner, Ziya says, "Happiest day of my life. I got several messages that pained me,it's a reply to them.I thank all those who supported" pic.twitter.com/OTtEEGSgXp
— ANI (@ANI) February 8, 2023
یاد رہے کہ ٹرانس جینڈر بھارتی جوڑا 3 سال سے ساتھ ہے۔ ضیا پاؤل ایک مرد تھا، جو جنس تبدیل کرکے عورت بن گیا جب کہ زہد ایک عورت تھی جو اپنی جنس تبدیل کروا رہی تھی کہ اسی دوران حمل ٹھہر گیا۔ ٹرانس جینڈر جوڑے نے ہارمون تھراپی کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کروائی تھی۔ زہد کے نسوانی تولیدی اعضا کا آپریشن نہیں ہوا تھا، اسی طرح ابھی ضیا نے بھی مردانہ تولیدی اعضا کا آپریشن نہیں کروایا تھا۔