کراچی(ویب ڈیسک): سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کراچی ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے بلاول ہاؤس سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ دبئی روانہ ہوئے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری چند روز دبئی میں قیام کریں گے جہاں اُن کی اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
آصف علی زرداری کے دورے کی نوعیت کے حوالے سے پیپلزپارٹی نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔