Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت،عمران بھی جلد گرفتار ہونیوالا، رانا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت،عمران بھی جلد گرفتار ہونیوالا، رانا
پاکستان

شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت،عمران بھی جلد گرفتار ہونیوالا، رانا

Published February 13, 2023
Tags: Featured انکوائری مکمل رانا ثنااللہ شوکت ترین گرفتاری
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شوکت ترین نے عمران خان کے بہکانے میں آ کر ایک ایسی حرکت کی کہ جس سے پاکستان کو نقصان ہو سکتا تھا، ان کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور ایف آئی اے کو انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے، ادارے عمران خان کے خلاف بھی تحقیقات کررہے ہیں اور عنقریب ان کی گرفتاری کا مرحلہ بھی آنے کو ہے۔

رانا ثنااللہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پچھلے سات آٹھ ماہ سے باقاعدہ مہم جوئی اور کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان عدم استحکام کا شکار ہو جائے تاکہ معاشی طور پر استحکام حاصل نہ کر سکے اور خدانخواستہ ڈیفالٹ کر جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے عمران خان نے شوکت ترین جیسے آدمی کو بھی بہکایا جو بظاہر شریف آدمی ہیں اور ان کے بہکانے میں آ کر انہوں نے بھی ایک ایسی حرکت کی کہ جس سے پاکستان کو نقصان ہو سکتا تھا، ان کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت مانگی ہے جو حکومت نے دے دی ہے اور انہیں اس بات کی سزا ملنی چاہیے تاکہ کسی کو بھی دوبارہ اس قسم کی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وزارت داخلہ سے عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے کو پٹڑی سے اتارنے میں مبینہ کردار سے متعلق کیس میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جب اس سب میں کامیاب نہ ہو سکے اور آئی ایم ایف کا معاہدہ کرنے میں حکومت پاکستان کامیاب ہوتی نظر آ رہی ہے تو آج انہوں نے پھر بہت ہی گھٹیا سے بھی نیچے جا کر گفتگو کی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے اور میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان سیاسی طور پر بھی مستحکم ہو گا اور معاشی طور پر بھی استحکام حاصل کرے گا اور تمہارا گھٹیا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں سے بھی محفوظ رہے گا اور اس طرح کے سیاسی دہشت گردوں سے بھی محفوظ رہے گا کیونکہ اس نے سیاسی دہشت گرد کا روپ دھار لیا ہے، 25 مئی کو مسلح لوگوں کے ساتھ اسلام آباد پر قبضہ اور اس کا گھیراؤ کرنے کے لیے آیا تھا لیکن وہاں سے یہ ناکام ہو کر واپس آیا لیکن اس نے تیاری جاری رکھی اور 26 نومبر کو دوبارہ یہ عوامی سمندر لے کر وہاں آنا چاہتا تھا جس میں عوام نے اسے بری طرح سے مسترد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ فراڈ کر کے اپنی ٹانگ پر پٹی لگا کر بیٹھا ہے حالانکہ اتنی دیر میں تو فریکچر ہو تو وہ ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن اس کو چھرا لگا ہے وہ ٹھیک نہیں ہوا، میں پاکستانیوں کو اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان دہشت گردوں اور سیاسی دہشت گردوں سے محفوظ رہے گا جو بدزبان اور بدکردار بھی ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ شیخ رشید کی گرفتاری کے پیچھے اس کی بکواس ہے جو وہ بغیر سوچے سمجھے کرتا ہے، اس نے ایک بڑی پارٹی کے سربراہ پر ایک دہشت گرد تنظیم کو بیعانہ اور پیسے دے کر قتل کرانے کا الزام لگایا جس کا اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، ان کی یہ گفتگو قابل مواخذہ تھی اور اس پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا، انہوں نے عدالت میں کہا کہ یہ مقدمہ بنتا نہیں ہے لیکن عدالت نے بھی ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ بنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ کوئی سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، ہم نے تو جو انہوں نے بکواس کی ہے اسی کا مقدمہ ان کے خلاف درج کیا ہے اور اس میں شامل تفتیش رہنے کے دو چار دن بعد ان کی ضمانت ہو جائے گی۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ماضی میں دہشت گردوں سے مذاکرات کا تجربہ ناکام رہا ہے اور بدقسمتی سے اس کے کوئی بہتر نتائج سامنے نہیں آئے تو اس لیے آئندہ اس قسم کے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، ایپکس کمیٹی میں یہ بات ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دہشت گردی کی نئی لہر آئی ہے اور اس کے لیے تمام سیکیورٹی ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے ادارے، حکومت اور صوبائی حکومتیں پوری طرح سے الرٹ ہیں اور ہم اس پر قابو پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کا مطالبہ عمران خان نیازی کررہے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ الیکشن تمام مسائل کا حل ہے، الیکشن سے کسی کو بھی انحراف نہیں ہے لیکن الیکشن کا ایک وقت متعین ہے اور اسمبلیوں کی مدت پانچ سال آئین میں درج ہے، اگر کسی ناگزیر صورت کی وجہ سے اسمبلی پہلے تحلیل ہو جائے تو اس کے الیکشن کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ اس بات کو بھی دیکھیں کہ اس آدمی نے اپنے گھٹیا ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے 25 مئی کو اسلام آباد پر حملہ کرنے کا ڈرامہ رچایا، اس میں ناکامی کے بعد پوری مہم جوئی کی اور کہا کہ 26 نومبر کو میں عوام کا سمندر لے کر آ رہا ہوں اور میں چڑھائی کروں گا اور الیکشن کی تاریخ لے کر جاؤں گا، اس میں ناکامی کے بعد اس نے زبردستی دو صوبوں کی اسمبلیوں کو تڑوایا، وہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوئیں بلکہ انہیں تحلیل کیا گیا اور اس ہٹ دھرمی، ضد اور غیر آئینی حرکت کو سب نے دیکھا ہے۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، وہ جب چاہے، جیسے چاہے الیکشن کرائے گا، الیکشن اکتوبر میں ہوں یا اپریل میں ہوں، ہم وہ لڑنے کے لیے تیار ہیں اور ہماری رائے ہے کہ اس وقت الیکشن ملک کو معاشی طور پر درپیش چیلنجوں کا حل نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن اگر آئین کے تحت نگراں حکومت کے بغیر ہوں گے تو ان کے ناتئج کو تسلیم کرنا بہت مشکل ہو گا، ایک دوسرے پر الزامات لگیں گے اور ملک ایک نئی افراتفری اور انارکی کی طرف چلا جائے گا، اس لیے الیکشن نگراں حکومت کے مطابق ہونے چاہئیں کیونکہ اس کی بھی کوئی اہمیت ہے اور اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ میں چوری کی، ان کی اہلیہ محترمہ نے وہ ہیرے جواہرات کی انگوٹھیاں لیتی رہی ہیں جو ثابت ہے، فرح گوگی نے پنجاب لوٹ کھایا اور 12ارب روپے بینکنگ چینل کے ذریعے باہر منتقل کیے گئے، وہ سارے ثبوت موجود ہیں، ادارے تحقیقات کررہے ہیں اور عنقریب گرفتاری کا مرحلہ بھی آنے کو ہے اور عنقریب ثبوت عدالتوں میں جائیں گے جس کے بعد ان مقدمات میں فیصلے بھی آنے کو ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ آج کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ہے، آئی جی اور ایڈیشنل آئی نے کراچی کو محفوظ بنانے اور شہریوں کے تحفظ کا پروگرام ہمارے ساتھ شیئر کیا ہے اور ہمیں امید ہے وہ کراچی کے شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید بہتری لائیں گے اور اس سلسلے میں وہ وفاقی حکومت سے جو تعاون چاہتے ہیں اس میں حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔

TAGGED:Featuredانکوائری مکملرانا ثنااللہشوکت ترینگرفتاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کی پہلے میچ میں پاکستان کو شکست
Next Article سندھ :کرمنلز کے خلاف گھیرا تنگ، ڈیٹا وفاقی اداروں کے حوالے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

برطانیہ: شدید بیمار افراد کو موت کے انتخاب کا حق دینے کا بل پہلے مرحلے میں منظور

لندن (ویب ڈیسک): برطانیہ میں شدید بیمار اور تکلیف میں مبتلا افراد کو اپنی زندگی کے خاتمے کا اختیار دینے…

November 30, 2024
پاکستان

پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کیلئے نئی نیب پالیسی کی تیاری

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک ): سرکاری ملازمین اور تاجروں کو غیر ضروری ہراسگی سے بچانے کیلئے ایس او پیز جاری کرنے کے…

May 4, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

جیمزویب دوربین کےانکشافات:کائنات کی تشکیل کی تھیوری تبدیل ہوسکتی

پیساڈینا، کیلیفورنیا (ٹیک ڈیسک): جیمزویب خلائی دوربین سے دیکھی گئی کچھ اہم ترین کہکشاؤں کو دیکھ کر معلوم ہوا ہے…

February 25, 2023
تازہ ترینکھیل

شاہد آفریدی ہوں گے قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی…

December 24, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?