ممبئی (شوبز ڈیسک): 2001 کی بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’لگان‘ سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی اداکار جاوید خان امروہی منگل کے روز ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید خان امروہی گزشتہ ایک برس سے علیل تھے، ان کے پھیپھڑے خراب تھے جو کہ ان کی موت کی وجہ بنی۔
Bollywood actor Javed Khan Amrohi passes away in Mumbai today.#JavedKhanAmrohi pic.twitter.com/Z4lA2SkWH3
— All India Radio News (@airnewsalerts) February 14, 2023
رپورٹس کے مطابق جاوید خان کو سانس لینے میں شدید مشکلات پیش آرہی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں منگل کے روز وہ انتقال کرگئے۔
جاوید خان امروہی کی معروف فلموں میں 1994 میں ریلیز ہونے والی انداز اپنا اپنا، 1993 کی ہم ہیں راہی پیار کے، چک دے انڈیا اور لگان سمیت دیگر شامل ہیں۔
So tragic to learn of Javed Khan Amrohi’s demise. . He was one of our finest actors of IPTA . Heartfelt condolences to family and friends pic.twitter.com/tRIWXK3Co8
— Azmi Shabana (@AzmiShabana) February 14, 2023