کراچی (ویب ڈیسک): ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ گاڑیوں کی پیداوار میں 30.23 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار 13.06 فیصد گھٹی اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 66.01 فیصد کم ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار 21.56 فیصد کمی کا شکار ہوئی، دسمبر میں فوڈ کے شعبے کی پیداوار میں 11.05فیصد اضافہ ہوا جب کہ فرنیچر کی مصنوعات کی پیداوار 182.35 فیصد بڑھی۔