Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 174 رنز کا ہدف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 174 رنز کا ہدف
کھیل

کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 174 رنز کا ہدف

Published February 16, 2023
Tags: 174 رنز کا ہدف Featured اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا ہے۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز اس مرتبہ بھی کچھ اچھا ثابت نہ ہوسکا اور جیمز ونس صرف چار رنز بنانے کے بعد رومان رئیس کو وکٹ دے بیٹھے۔

اس کے بعد شرجیل خان کا ساتھ دینے حیدر علی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 77رنز کی شراکت قائم کی۔اس شراکت کا خاتمہ کرنے کے لیے کپتان شاداب خان انگلینڈ سے آئے فاسٹ باؤلر تام کرن کو لے کر آئے جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے شرجیل کی 34رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

دوسرے اینڈ سے حیدر علی ڈٹے رہے اور شاداب خان کو چھکا اور چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 2 چھکوں اور 7 چوکوں سے مزین 59 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔

میتھیو ویڈ 18 گیندوں پر 18 رنز بنائے لیکن اس سے قبل کہ وہ خطرناک ثابت ہوتے، محمد وسیم جونیئر نے انہیں چلتا کردیا اور پھر اگلی ہی گیند پر گزشتہ میچ کے ہیرو کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔

عرفان خان نے کچھ ہاتھ دکھاتے ہوئے دو چھکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے بھی 18 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس، وسیم جونیئر اور ٹام کرن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیتا تو شاداب خان نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ پچ کا رویہ کیسا ہو گا لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہو کہ ہم کس ہدف کا تعاقب کررہے ہیں۔

میچ کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں اور قاسم اکرم، بین کٹنگ، میر حمزہ اور عمران طاہر کی جگہ جیمز ونس، جیمز فُلر، عرفان نیازی اور موسیٰ خان کو کھلایا گیا ہے۔

کراچی کنگز کو لیگ میں کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔

TAGGED:174 رنز کا ہدفFeaturedاسلام آباد یونائیٹڈکراچی کنگز
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شیخ رشید احمد اڈیالہ جیل سے رہا ہوگیا
Next Article منی لانڈرنگ: FIA کیجانب سے فرح گوگی اور ان کا شوہر طلب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

انڈیانا جونز اور اسپیڈ ریسر کے اداکار کرسچن اولیور بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک

نیو یارک (شوبز ڈیسک): ہالی وڈ اداکار کرسچن اولیور اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس…

January 7, 2024
دنیا

بھارتی ریاست منی پور میں حکومتی کریک ڈاؤن کے باعث احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے

(ویب ڈیسک ):بھارتی ریاست منی پور میں حکومتی کریک ڈاؤن کے باعث احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے، منی پور…

May 4, 2023
پاکستان

فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں؛ نگران وزیر اعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اسرائيل فلسطین تنازع کا حل، دو ریاستی فارمولا…

October 9, 2023
پاکستان

کسی کیخلاف انتقام کی خواہش نہیں، ملکر کام کرنا چاہتی ہوں؛پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (ویب ڈیسک): مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا…

February 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?