کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 55 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق خاتون کی بیٹی کی چھ ماں قبل طلاق ہوئی تھی، تیزاب گردی کا شکارخاتون کا سابق داماد 6 ماہ سے دھمکیاں دے رہا تھا۔
پولیس نے بتایاکہ دو نقاب پوش افراد گھر میں داخل ہوئے اور خاتون پر تیزاب پھینک دیا جبکہ خاتون کی بیٹی نے واش روم میں چھپ کر جان بچائی۔
تیزاب سے جھلس کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔