Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ہمارے معاشرے میں مار پیٹ برداشت کرنے والی عورت کو اچھا سمجھا جاتا ہے، رابعہ بٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ہمارے معاشرے میں مار پیٹ برداشت کرنے والی عورت کو اچھا سمجھا جاتا ہے، رابعہ بٹ
انٹرٹینمنٹ

ہمارے معاشرے میں مار پیٹ برداشت کرنے والی عورت کو اچھا سمجھا جاتا ہے، رابعہ بٹ

Published July 23, 2023
Tags: Featured یہ ڈراما کرائم تھرلر پر مبنی ہے
Share
SHARE

کراچی (شوبزڈیسک): اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ کہتی ہیں کہ مضبوط عورت دکھانے کا مطلب خراب عورت ہوتا ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں مار پیٹ برداشت کرنے والی عورت کو اچھا سمجھا جاتا ہے، ناظرین ایسی کہانیاں شوق سے دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے ریٹنگ آتی ہے۔سوشل میڈیا پر نئے ڈراما سیریز ’گناہ‘ میں رابعہ بٹ کی بطور پولیس افسر پرفارمنس کو کافی پسند کیا جارہا ہے، رابعہ بٹ نے کہا کہ آج کل لوگ عورت کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے، اسی لیے ڈراموں میں عورت کو پٹتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔اداکارہ رابعہ بٹ نے وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتےہوئے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں مضبوط عورت کا تصور خراب عورت کا ہوتا ہے کیونکہ اچھی عورت صرف مار پیٹ برداشت کرتی ہے اور روتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Rabia Butt (@iamrabiabutt)

انہوں نے کہا کہ یہ معاشرے کا شروع سے حصہ ہے کہ اگر عورت اپنے حق کے لیے آواز اٹھائے تو اسے بُرا سمجھا جاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان مسائل پر اگر ڈائریکٹر کوئی کہانی تخلیق کرتے ہیں تو ان کہانیوں کو آڈئینس قبول نہیں کرتی، آڈئینس عورتوں کو مار پیٹ اور روتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ریٹنگ آتی ہے، اور پھر ظاہر سی بات ہے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسز بھی ایسے پروجیکٹس بنانے میں مجبور ہوجاتے ہیں۔

رابعہ بٹ نے اپنے ڈراما سیریل ’گناہ‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’گناہ میری زندگی کا ایسا واحد پروجیکٹ ہے جس پر میں نے کام کرنے کے لیے ایک دن میں رضامندی ظاہر کرلی تھی۔‘

انہوں نے اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اپنے کردار کو اپنے آپ کو حقیقت میں پولیس افسر تصور کرکے نبھایا تھا۔

ان دنوں ڈراما سیریل ’گناہ‘ کو ناظرین کی جانب سے کافی پزیرائی دی جارہی ہے، یہ ڈراما کرائم تھرلر پر مبنی ہے جسے عدنان سرور نے ہدایت کاری کے کام سرانجام دیے ہیں اور محسن علی نے اسے تحریر کیا ہے۔

6 اقساط پر مبنی ڈرامے کی کاسٹ بھی شاندار ہے جس میں صبا قمر، سرمد کھوسٹ، رابعہ بٹ، جگن کاظم اور دیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد ہی سماجی پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا اور شائقین کی جانب سے پزیرائی بھی سمیٹیں۔

ڈرامے کی کہانی کی اگر بات کریں تو اس کی کہانی طاقتور زمیندار ملک حیات خان (سرمد کھوسٹ) کے گرد گھومتی ہے جو خود کو اس وقت بے بس حالت میں پاتا ہے جب اس کی بیوی گل نور (جگن کاظم) اپنے بیٹوں کے ٹیوشن ٹیچر احمد (علی رضا) کے ساتھ بھاگ جاتی ہے۔

گل نور کو تلاش کرنے میں ناکامی کے بعد ملک حیات خان کے سسرال (روحی خان اور ظفر عباس) اپنی دوسری بیٹی گل مہر (صبا قمر) سے شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

تاہم معاملات اس وقت ڈرامائی موڑ لے لیتے ہیں جب ایک ایماندار پولیس افسر ایس ایچ او صبیحہ (رابعہ بٹ) عین موقع پر آجاتی ہیں اور اس بات کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرتی ہے کہ معاملہ آخر کیا ہے، کیا ملک کی بیوی واقعی بھاگ گئی ہے تو کہانی کچھ اور ہے؟

ایس ایچ او صبیحہ اس کیس کی تفتیش شروع کرتی ہے اور ایسے شواہد سے پردہ اٹھاتی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ گل نور کی گمشدگی کی کہانی وہ نہیں جو بتائی جارہی ہے۔

ڈرامے تمام اقساط نشر ہونے کے بعد کئی ٹوئٹر صارفین نے ڈرامے کی کاسٹ کو بے حد سراہا، اس کے علاوہ رابعہ بٹ کے کردار کی تعریف اور ڈرامے کی کہانی کو بھی زبردست قرار دیا۔

TAGGED:Featuredیہ ڈراما کرائم تھرلر پر مبنی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بنگلادیش: مسافروں سے بھری بس تالاب میں گرگئی،17 افراد جاں بحق، 35 زخمی
Next Article وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ، ڈار کا تردید سے گریز
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اس وقت ملک کا کرپٹ ترین ادارہ نیب ہے: شاہد خاقان عباسی

کراچی (ویب ڈیسک): سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ملک کے معاشی و سیاسی حالات…

April 15, 2023
دنیاکھیل

آسٹریلیا میں کرکٹ کو پرائمری اسکول نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ

کینبرا (اسپورٹس ڈیسک): آسٹریلیا میں کرکٹ کو اب سکول کی سطح کے نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا…

August 24, 2024
دنیا

چین، پاکستان اور افغانستان کا سلامتی اُمور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں…

May 9, 2023
پاکستاندنیا

امریکی مسلمان ڈاکٹرعافیہ کیلئےفنڈ اکٹھا کرنے میں مدد کریں:فوزیہ صدیقی

ٹیکساس (ویب ڈیسک): ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے امریکی مسلمانوں سے اپنی بہن عافیہ کیلئے مالی قانونی اور…

June 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?