Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فوج،عدلیہ کو بدنام کرنے پر 5 سال سزا کے قانون کا ڈرافٹ تیار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > فوج،عدلیہ کو بدنام کرنے پر 5 سال سزا کے قانون کا ڈرافٹ تیار
پاکستانتازہ ترین

فوج،عدلیہ کو بدنام کرنے پر 5 سال سزا کے قانون کا ڈرافٹ تیار

Published February 4, 2023
Tags: الزام ناقابل ضمانت تعزیرات پاکستان سزا کے لیے ڈرافٹ تیار فوج اور عدلیہ کو بدنام کوڈ آف کریمنل پروسیجر
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے تعزیرات پاکستان اور کوڈ آف کریمنل پروسیجر میں ترمیم کرتے ہوئے فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے پر 5 سال سزا کے لیے قانون کا ڈرافٹ تیار کرلیا۔حکومت کی جانب سے تیار کیے گئے ڈرافٹ کی کاپی ڈان ڈاٹ کام کو دستیاب ہے، وزارت قانون کی جانب سے تیار کردہ ڈرافٹ وزارت داخلہ کے ذریعے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو پیش کردیا گیا ہے۔

کابینہ کی اس حوالے سے سمری میں جلد پیش ہونے والے بل سے متعلق واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر فوج اور عدلیہ پر تنقید کی جا رہی ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ سمری اور بل جلد ہی وفاقی کابینہ کو بھیج دیا جائے گا۔

فوجداری قوانین (ترمیمی) ایکٹ 2023 کے عنواں سے بل میں تعزیرات پاکستان 1860 میں سیکشن 500 کے بعد 500 اے کی نئی سیکشن کی تجویز دی گئی ہے، جس کو ’ریاستی اداروں کو جان بوجھ کر بدنام کرنے اور تضحیک کا نشانہ بنانے‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ جو کوئی عدلیہ، مسلح افواج یا ان کے کسی بھی رکن کو بدنام کرنے یا تضحیک کا نشانہ بنانے کی نیت سے کوئی بیان دے یا معلومات کسی بھی ذرائع سے پھیلائے تو اس کو قید کی سزا کا مرتکب قرار دیا جائے گا اور اس میں 5 سال تک توسیع یا جرمانے کے ساتھ سزا ہوسکتی ہے، جرمانہ 10 لاکھ روپے یا جرمانہ اور قید دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔

تعزیرات پاکستان کے شیڈول 2 میں سیکشن 500 کے ساتھ 500 اے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے تحت مجرم کو وارنٹ کے بغیر گرفتار کیا جائے گا اور الزام ناقابل ضمانت اور ناقابل مصالحت تصور کیا جائے گا اور اس کو صرف سیشن کورٹ میں چیلنج کیا جاسکے گا۔

کابینہ کی سمری میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ریاست کے مخصوص اداروں کو حال ہی میں بدنام کرنے، تضحیک کا نشانہ بنانے اور بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، ان اداروں میں عدلیہ اور مسلح افواج شامل ہے۔ڈرافت میں بتایا گیا ہے کہ ذاتی مفادات ک لیے سائبر مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصد مخصوص ریاستی اداروں اور ان کے عہدیداروں کے خلاف اشتعال دلانا اور نفرت پھیلانا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے حملوں سے ملک کے ریاستی اداروں کا استحکام، شہرت اور آزادی کو جان بوجھ کر داغ دار کیا جا رہا ہے۔سمری میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ اور فوج کے عہدیداروں کو سامنے آنے اور اسکینڈلائز کرنے، تضحیک آمیز بیانات کا جواب دینے کا موقع نہیں ملتا۔

حکومت کی جانب سے تیار کیے گئے ڈرافٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ مجوزہ سیکشن کے غلط استعمال سے روکنے کے لیے کریمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 196 کے تحت کسی بھی شخص کا ادراک کرنے یا کسی کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرنے سے پہلے وفاقی حکومت سے لازمی طور پر منظوری لی جائے گی۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اس حوالے سے بتایا کہ انہوں نے بل نہیں دیکھا لیکن کسی کو بدنام کرنے سے روکنے کے لیے کوئی حد ہونی چاہیے. ان کا کہنا تھا کہ ’دنیا میں ہر جگہ ہتک عزت کا قانون ہے اور ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی اٹھ کر جو چاہے بول دے‘۔

بعد ازاں شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے وحشیانہ قانون سازی کی حمایت نہیں کرسکتا۔انہوں نےکہا کہ میرا ماننا ہے کہ پاکستان میں کسی پر بے بنیاد الزام تراشی سے روکنے کے لیے ہتک عزت کے قانون کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے ہی رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی قانون منظور نہیں کرنا چاہیے اور اگر اس طرح کا کوئی قانون بنایا گیا تو ان کو بھگتنا پڑے گا۔

روحیل اصغر نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ اداروں پر تنقید سے ان کی بدنامی ہوتی ہے اور کہا کہ اگر ووٹر اپنے حلقے کے سربراہ پر تنقید کرسکتے ہیں تو پھر کسی پر بھی تنقید ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اظہار آزادی کو روکنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور تنقید کے لیے گنجائش رکھنی چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیرین مزاری نے ٹوئٹ میں کہا کہ مجوزہ بل پاکستان میں جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرویلین ریاست بناتے ہوئے ہم سیاست دانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس طرح کے اقدامات ممکنہ طور پر ہم سب کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

So this is what Reimagining Pakistan is all about. The final blow to democracy in Pak. An Orwellian State in the making. We politicians shd remember such measures come back to haunt all of us eventually! https://t.co/s9cDqbgsAU

— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) February 4, 2023

یاد رہے کہ اسی طرح کا ایک بل اپریل 2021 میں قومی اسمبلی سے منطور ہوا تھا، جس میں مسلح افواج کو بدنام کرنے پر دو سال قید اور جرمانے کی سزا تجویز کی گئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں پیش کیے گئے بل پر سیاست دانوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی اور وکلا میں تقسیم نظر ائی تھی۔

مذکورہ بل کی مخالفت صرف اپوزیشن نے ہی نہیں بلکہ اس وقت کے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ یہ انتہائی مضحکہ خیز خیال ہے کہ تنقید کو قابل جرم بنایا جائے، لوگوں پر پابندیاں عائد کرکے احترام نہیں کروایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کے نئے قوانین بنانے کے بجائے توہین عدالت اور اس طرح کے قوانین پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

Fawad thanks for saying this. I hope you will stand by this. It’s important for our society

— Ayesha Siddiqa (@iamthedrifter) April 8, 2021

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی امجد علی خان نے کریمنل لا ترمیمی بل 2020 کے عنوان سے پیش کیا تھا اور قومی اسمبلی کی کمیٹی سے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے آغا رفیع اللہ اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مریم اورنگزیب کی مخالفت کے باوجود منظور کیا گیا تھا تاہم دونوں ایوانوں سے مختلف وجوہات کے باعث منظور نہیں ہوپایا تھا۔

اسی طرح گزشتہ برس نومبر میں حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) ایکٹ 1974 میں ترمیم کی تھی، جس کے تحت ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف افواہیں اور غلط معلومات پھیلانے پر کسی کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار ہوگا۔

قانون میں ترمیم کے حوالے سے رپورٹس سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ اگر بل اظہار رائے کے خلاف ہے تو پھر یہ منظور نہیں ہوگا اور میں اس کی حمایت نہیں کروں گا۔

اس کے بعد اس طرح کی کوئی قانون سازی نہیں کی گئی۔

TAGGED:الزام ناقابل ضمانتتعزیرات پاکستانسزا کے لیے ڈرافٹ تیارفوج اور عدلیہ کو بدنامکوڈ آف کریمنل پروسیجر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان،کارکنوں کو تیاری کی ہدایت
Next Article فاسٹ باؤلر نسیم شاہ خیر سگالی سفیر مقرر ، ڈی ایس پی کا اعزازی رینک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطل

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن کے 3 افسران…

September 20, 2024
پاکستانتازہ ترین

‘ کہانی سنی سنی سی لگتی ہے’:سراج الحق کااستعفیٰ مسترد ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

منصورہ (ویب‌ڈیسک): جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے امیر سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔ترجمان جماعت قیصر شریف…

February 17, 2024
پاکستان

کراچی:ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے میئر کیجانب سےانسداد تجاوزات آپریشن کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک): میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے…

April 24, 2024
پاکستان

پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات میں ڈاکٹر یونس کا پاکستان کیلئے مثبت جذبات کا اظہار

(ویب ڈیسک ):ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف نے بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد…

August 10, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?