کراچی (ویب ڈیسک): اورنگی ٹاؤن میں ایک مکان سےخاتون اور دو بچے تشویشناک حالت میں ملے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن ساڑھے 8 نمبرمیں ایک مکان سے ماں اور 2 بچے زخمی حالت میں ملے تھے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں زخمیوں کے گلے کٹے ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے ایک بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی جب کہ زخمی بچی کی شناخت علیزہ اور خاتون کی شناخت رمشا کے نام سے ہوئی ہے۔
وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایس ایس پی ویسٹ سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے مرتکب ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، واقعے کے پس پردہ عوامل اور محرکات کا پتا لگایا جائے۔