Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مذہب کی جبری تبدیلی پر بنائی گئی پاکستانی فلم نے کانز ایوارڈ جیت لیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > مذہب کی جبری تبدیلی پر بنائی گئی پاکستانی فلم نے کانز ایوارڈ جیت لیا
انٹرٹینمنٹتازہ ترین

مذہب کی جبری تبدیلی پر بنائی گئی پاکستانی فلم نے کانز ایوارڈ جیت لیا

Published January 2, 2023
Tags: دی لوزنگ سائیڈ عالمی ایوارڈ کانز ورلڈ فلم فیسٹیول
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان کے صوبہ سندھ میں مذہب کی مبینہ جبری تبدیلی اور اقلیتی برادری کی خواتین و کم عمر لڑکیوں کے اغوا اور ان کے استحصال پر بنائی گئی دستاویزی فلم نے عالمی ایوارڈ جیت لیا۔ فلم ساز جواد شریف کی بنائی گئی دستاویزی فلم ’دی لوزنگ سائیڈ‘ نے فرانس میں ہونے والے معروف ’کانز ورلڈ فلم فیسٹیول‘ میں ایوارڈ جیتا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق پاکستانی فلم ساز کی فلم کو فرانسیسی فلم فیسٹیول میں ’ہیومن رائٹس‘ کی کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا اور اسے نومبر 2022 کی ’ہیومن رائٹس کیٹیگری‘ کی فلم قرار دیا گیا۔ اسی حوالے سے فلم ساز جواد شریف نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بھی فلم کے ایوارڈ جیتنے سے متعلق معلومات شیئر کی اور بتایا کہ انہیں سال 2022 کے آخری دن معلوم ہوا کہ ان کی فلم نے ایوارڈ جیت لیا۔ انہوں نے پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایوارڈ سے زیادہ اس بات کی خوشی ہے کہ عالمی سطح پر ان کا اور ان کی ٹیم کا اعتراف کیا گیا۔

ان کی جانب سے بنائی گئی فلم ’دی لوزنگ سائیڈ‘ میں سندھ میں مبینہ اغوا کے بعد ان کا مذہب تبدیل کرنے والی کم عمر لڑکیوں اور ان کے ورثا کو دکھایا گیا ہے جو اس سنگین مسئلے پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

دستاویزی فلم میں اقلیتی برادری سے متعلق رکھنے والے سماجی رہنماؤں سمیت سندھ میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی شخصیات کو بھی دکھایا گیا ہے جو صوبے میں مذہب کی جبری تبدیلی کے خلاف بولتے دکھائی دیتے ہیں۔

دستاویزی فلم کے جاری کیے گئے مختصر ٹریلر میں ان حقیقی کم عمر لڑکیوں کو بھی دکھایا گیا ہے جنہیں اغوا کے بعد ان کا مبینہ طور پر مذہب تبدیل کرکے ان کی شادی مسلمان مرد حضرات سے کی گئی تھی۔

ٹریلر میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ایک عمر رسیدہ شخص بولتے دکھائی دیتے ہیں کہ بااثر مسلمان اپنی عیاشیوں کے لیے کمزور اقلیتی برادری کی کم سن لڑکیاں اٹھاکر زبردستی ان کا مذہب تبدیل کرتے ہیں۔

فلم کے موضوع کے حوالے سے جواد شریف نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صرف سال 2021 میں ہی سندھ سے 27 ہندو اور مسیحی لڑکیوں کو مبینہ طور پر اغوا کرکے ان کا جبری مذہب تبدیل کروایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہیومن کمیشن رائٹس آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سال 2021 میں جن لڑکیوں کا مذہب جبری طور پر تبدیل کروایا گیا، ان میں 7 لڑکیاں نابالغ تھیں۔

’دی لوزنگ سائیڈ‘ نے ’کانز ورلڈ فیسٹیول‘ فلم سے قبل دوسرے عالمی ایوارڈ بھی جیت رکھے ہیں اور مذکورہ فلم کو دیگر ہیومن رائٹس کیٹیگری کی فلمیں نمائش کے لیے پیش کرنے والے فلم فیسٹیولز میں بھیجا جا چکا ہے۔

ابھی ’دی لوزنگ سائیڈ‘ کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں سال کے وسط یا اختتام تک یوٹیوب پر ریلیز کردیا جائے گا۔

TAGGED:دی لوزنگ سائیڈعالمی ایوارڈکانز ورلڈ فلم فیسٹیول
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم:ملکی سکیورٹی سےمتعلق اہم فیصلے
Next Article ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کی 5 جنوری کو سماعت،نوٹس جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترینکاروبار

عوام پرمہنگائی کی بمباری جاری:یوٹیلٹی اسٹورز پراشیاء مہنگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): یوٹیلیٹی اسٹورز پر درجنوں اشیاء مہنگی کردی گئی ہیں جن میں مختلف برانڈز کے مصالحہ جات…

February 1, 2023
پاکستانتازہ ترین

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی شکایت پر سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین ایف آئی اے میں طلب

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو طلب…

March 19, 2024
پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی اجلاس :حکومتی رکن احسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد زبیر میں ہاتھاپائی

لاہور (ویب‌ڈیسک): پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن احسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد زبیر میں ہاتھاپائی ہوگئی ،…

July 28, 2025
انٹرٹینمنٹ

اداکار نبیل نے ثانیہ مرزا کو نکاح کرنے کا مشورہ دیدیا

(ویب ڈیسک): پاکستانی اداکار نبیل ظفر نے شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو نکاح…

May 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?