Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مستونگ میں انتہائی دلخراش واقعہ: 10 سالہ بچی گھر میں جنسی تشدد کے بعد قتل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مستونگ میں انتہائی دلخراش واقعہ: 10 سالہ بچی گھر میں جنسی تشدد کے بعد قتل
پاکستان

مستونگ میں انتہائی دلخراش واقعہ: 10 سالہ بچی گھر میں جنسی تشدد کے بعد قتل

Published September 12, 2025
Tags: Featured گھر میں جنسی تشدد کے بعد قتل مستونگ کے علاقے رئیسانی ٹاؤن مستونگ میں غریب مزدور کی 10 سالہ بچی واقعہ 7 ستمبرکو پیش آیا
Share
SHARE

کوئٹہ (ویب ڈیسک):مستونگ میں غریب مزدور کی 10 سالہ بچی کو گھر میں جنسی تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے رئیسانی ٹاؤن میں ایک انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک معصوم 10 سالہ بچی زرینہ کو گھر کے اندر اکیلی ہونے کے دوران مبینہ طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر قتل کر دیا گیا۔واقعہ 7 ستمبرکو پیش آیا جب کہ ملزمان اب بھی فرار ہیں۔ پولیس نے والد کی رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے سے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

بچی کے والد نے جو ایک غریب اور مزدور شخص ہے، نجی ٹی وی چینل کو بتایاکہ گزشتہ روز صبح اپنی بیوی کو علاج کے لیے کوئٹہ لے جانے کے لیے گھر سے روانہ ہوئے اور اپنی 10 سالہ بیٹی زرینہ کو گھر میں اکیلا چھوڑ دیا۔ دن 3 بجے انہیں اطلاع ملی کہ کسی نےان کی بیٹی کو گھر کے اندر قتل کر دیا گیا ہے۔ جب وہ گھر پہنچے تو زرینہ مردہ حالت میں ملی، جس کے گلے میں دوپٹہ باندھا ہوا تھا اور سانس گھٹنے کی وجہ سے قتل کیا گیا تھا۔

ابتدائی رپورٹس اور پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ بچی کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی موجود تھے، جو جنسی تشدد کی نشاندہی کرتے ہیں۔ پولیس نے لاش کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیااورپولیس تھانہ مستونگ میں درج کردہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) نمبر 154/2025، مورخہ 11 ستمبر 2025، سیکشن 376 (زنا بالجبر)، 302 (قتل) اور 34 (مشترکہ ارادہ) پاکستان پینل کوڈ کے تحت درج کی گئی ہے۔

ابتدائی تفتیش سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ملزمان علاقے کے رہائشی ہو سکتے ہیں۔ والد کی جانب سے درج شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے واقعے کے بعد فرار ہونے سے پہلے جائے وقوع پر کوئی واضح ثبوت نہیں چھوڑا۔ مقتولہ بچی کے والدین غم سے نڈھال ہیں۔

والد نےنجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میری معصوم بیٹی ایسی تکلیف سے گزرے گی۔ میں اللہ سے انصاف کا طلب گار ہوں۔ میں علاج کے لیے گیا تھا لیکن واپس آ کر دیکھا تو میری بیٹی کی صرف لاش ملی۔ خاندان نے پولیس پر تاخیر سے کارروائی کا الزام لگاتے ہوئے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے رہائشیوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور پولیس اسٹیشن کا محاصرہ کر لیا، جس کے بعد حکام نے یقین دلایا کہ ملزمان کو عنقریب گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ مستونگ کی جانب سے مقدمہ قتل اور جنسی تشدد کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او مستونگ کے مطابق تحقیقات کا سلسلہ تیز ہے۔ گھر کے اندر موجود شواہد، مقامی گواہوں اور ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے ملزمان کی شناخت ممکن ہے۔ ملزمان علاقے کے رہائشی ہو سکتے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے جوائنٹ آپریشن چل رہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں، بشمول بلوچستان ہیومن رائٹس کمیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کے لیے مزید خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں اور پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے بھی اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈی پی او مستونگ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

TAGGED:Featuredگھر میں جنسی تشدد کے بعد قتلمستونگ کے علاقے رئیسانی ٹاؤنمستونگ میں غریب مزدور کی 10 سالہ بچیواقعہ 7 ستمبرکو پیش آیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فلسطینی ریاست کبھی نہیں بنے گی، یہ خطہ ہمارا ہے اور ہم اس کے مالک ہیں؛ نیتن یاہو
Next Article ”راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز“فیم کرشمہ شرماچلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے سے شدید زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا، پنجاب پولیس کے اہلکار خود بھی پتنگ بازی کرنے لگے

لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات پولیس اہلکاروں نے…

March 30, 2024
دنیاسائنس و ٹیکنالوجی

فرانسیسی حکومت نے ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو جیل بھیج دیا

پیرس (ٹیک ڈیسک): فرانسیسی حکومت نے پیغامات رسانی سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو…

August 28, 2024
تازہ ترینکھیل

شاہد آفریدی ہوں گے قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی…

December 24, 2022
انٹرٹینمنٹ

چاہتا ہوں بیٹی راحا کی شخصیت عالیہ جیسی نہ بنے؛رنبیر کپور

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں بیٹی راحا اپنی ماں…

March 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?