Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سکرنڈ کے قریب رینجرز اور پولیس کی کارروائی،3 افراد ہلاک، 5 زخمی، ورثا کا ہائی وے پر دھرنا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سکرنڈ کے قریب رینجرز اور پولیس کی کارروائی،3 افراد ہلاک، 5 زخمی، ورثا کا ہائی وے پر دھرنا
پاکستان

سکرنڈ کے قریب رینجرز اور پولیس کی کارروائی،3 افراد ہلاک، 5 زخمی، ورثا کا ہائی وے پر دھرنا

Published September 29, 2023
Tags: Featured گاؤں کے رہائشیوں کا لاشوں سمیت قومی شاہراہ پر دھرنا
Share
SHARE

سکرنڈ: (ویب ڈیسک): نوابشاہ ڈویژن کے اہم شہر سکرنڈ کے نواحی گاؤں ماڑی جلبانی میں خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کی. واقعے سے متعلق گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے نہتے افراد ہلاک ہوئے، جن میں‌اکن جلبانی اور نیاز جلبانی سمیت 4 افراد شامل ہیں۔ جبکہ ایس ایس پی نواب شاہ کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سکرنڈ کے قریب ماڑی جلبانی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی تھی جس کے دوران دیہاتیوں نے پولیس اور رینجرز پر حملہ کر دیا جس میں تین رینجرز اہلکار زخمی ہوئے اور پھر پولیس اور رینجرز کی جوابی فائرنگ میں تین افراد جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں سکرنڈ شہر سے 12 کلومیٹر دور کچے کے قصبے میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی کے دوران فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔اس واقعے کے بارے میں، جو کچے کے قریب ماڑی جبلانی میں جمعرات کی دوپہر کو پیش آیا، مقامی افراد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موقف بلکل مختلف ہے۔

ایس ایس پی نواب شاہ کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سکرنڈ کے قریب ماڑی جلبانی میں ’قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی تھی جس کے دوران دیہاتیوں نے پولیس اور رینجرز پر حملہ کر دیا جس میں تین رینجرز اہلکار زخمی ہوئے اور پھر پولیس اور رینجرز کی جوابی فائرنگ میں تین افراد جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔‘

دوسری جانب عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق متاثرین نےالزام عائد کیا کہ فورسز نے نہتے افراد پر فائرنگ کی۔اس واقعے کے بعد ہلاک ہونے والوں اور زخمی افراد کو ڈاٹسن پک اپ اور چنگچی رکشوں کے ذریعے نواب شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب ماڑی جلبانی گاؤں کے رہائشیوں نے لاشوں سمیت قومی شاہراہ پر دھرنا دے رکھا ہے جس میں شہر کی سیاسی سماجی تنظیمیں بھی شامل ہو چکی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ’دوپہر تقریبا دو بجے کا وقت تھا جب رینجرز اور پولیس کی وردیوں میں ملبوس اہلکار سات آٹھ گاڑیوں میں ان کے گاؤں پہنچے۔‘

گاؤن کے ایک رہائشی حاجی گل جلبانی کا کہنا تھا کہ ’پہلے تو ہم لوگ یہ سمجھے کہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے اور شاید یہ اہلکار اسی سلسلے میں آئے ہیں۔ لیکن بعد میں ان کا دوسرا روپ سامنے آیا۔‘حاجی گل جلبانی نے بتایا کہ ’ اہلکار گلیوں اور محلوں میں جانے لگے اور ان کے ساتھ ایک نوجوان لڑکا تھا جس کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ وہ اس نوجوان کو گھروں کی نشاندہی کرنے کے لیے کہہ رہے تھے۔‘انھوں نے کہا کہ اس موقعے پر ’مقامی لوگوں نے کہا کہ وہ پردہ دار ہیں اور اپنے گھروں میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو اس طرح داخل ہونے نہیں دیں گے۔‘اسی موقع پر حاجی گل جلبانی کے مطابق مقامی افراد اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی جس میں ان کے چار لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

جبکہ مقامی افراد کے موقف کے برعکس پولیس اور رینجرز کا اس واقعے پر موقف بلکل مختلف ہے۔نواب شاہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری میں مزاحمت ہوئی جس کے دوران رینجرز اہلکار زخمی ہوئے اور اس کے بعد رینجرز نے فائرنگ کی۔رینجرز کے ترجمان کی جانب سے بھی اس واقعے پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ رینجرز اور پولیس نے خفیہ ادارے کی اطلاع پر شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر آپریشن کیا تھا۔رینجرز کے بیان کے مطابق خفیہ ادارے کی جانب سے ہائی ویلیو ملزمان کی موجودگی کی اطلاع تھی اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ان ملزمان کے پاس دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ہے۔ترجمان کا دعویٰ ہے کہ رینجرز اور پولیس کو دیکھتے ہی شرپسند عناصر نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں رینجرز کے چار جوان زخمی ہو گئے۔

رینجرز کا دعوی ہے کہ پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ ’یہاں سارے لوگ چھوٹے کاشت کار اور کسان ہیں۔‘انھوں نے دعوی کیا کہ ’ہلاک یا زخمی ہونے والے کسی ایک بندے پر بھی کوئی ایف آئی آریا کسی تھانے میں کوئی شکایت کی درخواست تک درج نہیں ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر گاؤں میں جرائم پیشہ افراد ہوتے تو کم از کم پولیس کے پاس کوئی ریکارڈ تو موجود ہوتا۔‘

واقعے پر سندھ کی سیاسی تنظیموں‌بالخصوص قوم پرست تنظیموں اور عوام کی جانب سے سخت رد عمل ظاہر کیا جارہا ہے . واقعے سے متعلق سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدھی گولیاں چلاکر معصوم دیہاتیوں کو قتل کرنے کا عمل انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے . یہ عمل نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ ملکی مفاد میں‌بھی نہیں‌.

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ انصاف چاہتا ہے ، واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے .

ادھر قوم پرست جماعت سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے ’ووٹروں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔‘انھوں نے ایس ایس پی نواب شاہ کے بیان کو مسترد کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ ’بے قصور لوگوں کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔‘

آخری اطلاعات کے مطابق متاثرین اور مختلف سیاسی تنظیموں کی مقامی قیادت کی جانب سے سکرنڈ میں‌دھرنا دیا گیا ہے جبکہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاہ بھی دھرنے میں‌پہنچ چکے ہیں‌.انہوں نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فورسز نے گھروں سے نکلتے ہوئے نہتے لوگوں پر یکطرفہ سیدھی فائرنگ کرکے اُنہیں قتل کیا ہے . انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے سو مو ٹو ایکشن لینے کی اپیل کی اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا.

TAGGED:Featuredگاؤں کے رہائشیوں کا لاشوں سمیت قومی شاہراہ پر دھرنا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف پوری قوت سےکارروائیاں جاری رکھی جائیں؛ آرمی چیف
Next Article ایشین گیمز اسکواش: ہانگ کانگ کو شکست،پاکستان مینز ٹیم کے فائنل میں پہنچ گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

وزیر اعظم کا معصومانہ سوال:دہشت گردوں کو دوبارہ کون واپس لایا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سے زیادہ بدقسمتی کی کوئی بات نہیں…

February 1, 2023
پاکستان

نواز یا مریم کا امکان نہیں، شہباز یا بلاول وزیراعظم بن سکتے ہیں: وسان کا نیا خواب

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی ) کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ نواز شریف…

February 11, 2024
پاکستانصحت

اسلام آباد کی نجی لیبارٹری سے منکی پاکس کا غلط ٹیسٹ کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): اسلام آباد ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی لیب سے منکی پاکس ٹیسٹ کے معاملے پر ہدایات جاری…

August 24, 2024
پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین کے بدترین تشدد کا شکار پولیس اہلکار انتقال کر گیا

(ویب ڈیسک): اسلام آباد : گزشتہ روز ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے…

October 6, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?