Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ٹی ایم کا ساتھ دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، شناختی کارڈ و پاسپورٹ بلاک ہوگا: وزیر داخلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پی ٹی ایم کا ساتھ دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، شناختی کارڈ و پاسپورٹ بلاک ہوگا: وزیر داخلہ
پاکستان

پی ٹی ایم کا ساتھ دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، شناختی کارڈ و پاسپورٹ بلاک ہوگا: وزیر داخلہ

Published October 9, 2024
Tags: Featured ریاست سے علیحدگی کی بات ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی وہ ہمارا دشمن ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو ریاست سے علیحدگی کی بات کرے گا، یا ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا وہ ہمارا دشمن ہے اور کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کا ساتھ دینے والوں کیخلاف کارروائی بھی ہوگی، شناختی کارڈ بھی بلاک ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھاکہ جرگہ کرنے پر کسی کوئی اعتراض نہیں، کے پی میں پہلے بھی جرگے ہوئے، آئندہ بھی ہوں گے، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا لانا جرگہ نہیں ہوتا، ایک طرف ایک جرگہ دوسری طرف عدالت کہہ رہے ہیں، کسی صورت متوازی عدالتی نظام کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ایک طرف ریاستی اداروں، حکومتوں کو گالیاں دے رہے ہیں، حقوق کی بات ضرور کرو،لیکن ساتھ میں بندوق اٹھانے کی بات نہ کرو، حکومت حقوق کی بات پر بیٹھنے کو تیار ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ جو ریاست سے علیحدگی کی بات کرے گا یا ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا وہ ہمارا دشمن ہے، جو بھی کالعدم پی ٹی ایم کو پابندی کے بعد سہولت کاری فراہم کرے گا نرغے میں آئے گا اور پکڑا جائے گا، ان کی فنڈنگ سے متعلق ثبوت کچھ دنوں میں شیئر کریں گے، ان کا ایجنڈا دیکھیں، ان کو بیرون ملک سے ڈاکیومنٹریز بناکر دی گئیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ آپ کئی سال سے ریاستی اداروں کوگالیاں دیتے رہے تب ہم نے پابندی عائد کی، کے پی حکومت نے54 لوگ فورتھ شیڈول میں ڈالے، 34 بلوچستان حکومت نے ڈالے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ گالی دیتے جائیں اور ریاست کچھ نہ کرے جو بھی ان کو سہولت دیں گے ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، جو پی ٹی ایم کوکسی بھی طرح سہولت دیں گے ان کوبھی شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور سیاسی جماعتوں پرپابندی کاسامنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان آتا ہے اسکے بعد ساری چیزیں آتی ہیں، ایسے عناصر کے بیرونی آقاؤں کیلئے پیغام ہے جیسا ہمارے ملک میں کرو گے، ویسا ہی سلوک تمہارے ساتھ کریں گے پھر ہم سے یہ توقع نہ کی جائے کہ فساد کے جواب میں ہم چپ بیٹھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پہلے علی امین گنڈاپور سے پوچھ لیں کہ آئی جی اسلام آباد ان سے ملا تھا یا نہیں، گنڈاپور نے پہلے ایک بیان دیا، اگلے دن کوئی اور بیان دیا، یہ علی امین گنڈاپور سے ہی پوچھیں کہ وہ 24 گھنٹے کہاں غائب رہے؟

انہوں نے کہاکہ گنڈاپور کا اسلام آباد کو ہاتھ لگاکر کہنا کہ ڈی چوک پہنچ گیا تھا مناسب نہیں، اسلام آباد میں اتنا بڑا جتھا آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

TAGGED:Featuredریاست سے علیحدگی کی باتریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے گاکالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایموفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقویوہ ہمارا دشمن ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ ہائی کورٹ کیجانب سےایم ڈی کیٹ کی میرٹ لسٹ شائع نہ کرنے اور داخلوں‌کا عمل روکنے کا حکم
Next Article سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو 98 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

کیا آپ کا گلہ بار بار خراب ہوتا ہے ؟

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): سرد یا خنک موسم میں یا ذرا سی ٹھنڈی کھٹی اشیا کھانے سے گلے میں خراشیں ہوجاتی…

February 18, 2023
دلچسپ و عجیب

شعبدہ باز خاتون اپنی 100ویں سالگرہ پرسرکس کرتب دکھانے پہنچ گئی

لندن (ویب ڈیسک): 99 سالہ خاتون کی خواہش تھی کہ وہ اس عمر میں سرکس کا حصہ بنیں اور شعبدہ…

May 15, 2023
پاکستانتازہ ترین

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ،ISI کے بریگیڈیئرمصطفیٰ کمال برکی شہید

انگوراڈا (ویب ڈیسک): جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)…

March 22, 2023
پاکستان

شکارپور:ڈاکوؤں نےمزید 2 افراد اغوا کرلیے، مغویوں کی تعداد 11 ہوگئی

شکارپور (ویب ڈیسک): شکارپور کے علاقے بچل بھیو سے 2 افراد کو اغوا کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں مغوی ٹاؤن…

April 7, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?