ملتان (اسپورٹس ڈیسک):ایچ بی ایل پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دے دی۔ 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر 174 رنز بناسکی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے میچ میں لاہور کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود 100 کے مجموعے پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
دوسری جانب محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی ففٹی مکمل کی اور وہ 75 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
قبل ازیں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور طاہر بیگ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 61 کے مجموعی اسکور پر طاہر بیگ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
ملتان سلطانز کو 26 گیندوں پر 42 رنز درکار ہیں اور ڈیوڈ ملز کے ساتھ کیرون پولارڈ وکٹ پر موجود ہیں۔
فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی ففٹی اسکور کی اور وہ 66 رنز بنا کر اسامہ میر کا شکار بنے جبکہ شائی ہوپ 19 اور کامران غلام 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حسین طلعت 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سکندر رضا 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا سکی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور احسان اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک ایک وکٹ عقیل حسین اور شاہنواز دھانی کے حصے میں آئی۔
قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔