Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سنسنی خیز مقابلےکے بعدجنوبی افریقا کو شکست، بھارت دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ چیمپئن بن گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > سنسنی خیز مقابلےکے بعدجنوبی افریقا کو شکست، بھارت دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ چیمپئن بن گیا
کھیل

سنسنی خیز مقابلےکے بعدجنوبی افریقا کو شکست، بھارت دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ چیمپئن بن گیا

Published June 29, 2024
Tags: Featured بھارت سنسی خیز مقابلے جنوبی افریقا کو شکست عالمی چیمپئن
Share
SHARE

برج ٹاؤن (اسپورٹس ڈیسک): بھارت سنسی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر عالمی چیمپئن بن گیا۔بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے جارہے فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا۔اس موقع پر روہت شرما کا کہنا تھاکہ بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا اور ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی، ہر کھلاڑی کو اپنے کردار کو سمجھ کر کھیلنے کی ضرورت ہے۔

دونوں ٹیمیں ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست ہیں اور کوئی میچ نہیں ہاری ہیں۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا اور23 کے مجموعی اسکور پر شرما کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد رشبھ پنٹ بغیر کوئی رن اور سوریا کمار یادیو 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کوہلی اور اکسر پٹیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 72 رنز بنائے، اکشر پٹیل 31 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد کوہلی اور ڈوبے نے بھارتی بیٹنگ کو سنبھالا تاہم کوہلی 76 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ کوہلی 76، اکشر 47 اور شیوام دوبے 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اینریخ نورکیا اور کیشو مہاراج نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کے 177 رنز کے ہدف میں جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی دو وکٹیں 12 رنز پر گر گئیں۔

کوئنٹن ڈی کک اور ٹرسٹن ٹبس نے تیسری وکٹ پر 58 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تاہم ٹرسٹن ٹبس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کوئنٹن ڈی کک 39 رنز بناکر کلدیپ کو کیچ دے بیٹھے تاہم کلاسن نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

آخری اوور میں جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے تاہم ہاردک پانڈیا کی گیند پر سوریا کمار یادیو نے ملر کا باؤنڈری پر شاندار کیچ لیا۔ اگلی گیند پر 4 رنز بنے پھر تیسری پر ایک رن بن سکا۔ چوتھی گیند پر بھی ایک رن آیا، اگلی وائیڈ بال ہوئی جس کے بعد پانچویں گیند پر ربادا کیچ آؤت ہوگئے اور بھارت سنسنی خیز مقابلے بعد دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بن گیا۔

TAGGED:Featuredبھارت سنسی خیز مقابلےجنوبی افریقا کو شکستعالمی چیمپئن
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پختونخوا سے جاری انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنز کی مبینہ جعلی تصدیق کا اسکینڈل سامنے آگیا
Next Article کراچی: پکنک پر جانے والی بس الٹ گئی،7 افراد جاں بحق، خواتین اور بچے شامل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

کراچی: فلم ’وکھری‘ کےپریمیئر میں فریال محمود کے بولڈ لباس پر تنقید

کراچی (شوبز ڈیسک): اداکارہ فریال محمود کو اپنی فلم ’وکھری‘ کے پریمیئر میں بولڈ لباس پہن کر شرکت کرنے پر…

January 5, 2024
پاکستانکاروبار

حکومت کی سخاوت: سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.89 روپے فی یونٹ سستی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نیپرا نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔نیپرا…

August 7, 2025
دلچسپ و عجیب

چنئی: دونوں ہاتھوں سے معذور شخص تھانسن لائسنس یافتہ ڈرائیور ہےاورٹانگوں سے گاڑی چلاتا ہے

چنئی (ویب ڈیسک): بھارت میں دونوں ہاتھوں سے معذور شخص نے باآسانی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو…

May 7, 2024
انٹرٹینمنٹ

نامور بھارتی گلوکاربادشاہ کےکلب کے باہر دھماکا، ذمہ داری بشنوئی گینگ نے قبول کرلی

چندی گڑھ - بھارت(شوبز ڈیسک): بھارتی شہر چندی گڑھ میں نامور بھارتی ریپر و گلوکار بادشاہ کے کلب کے باہردھماکا…

November 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?