راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ملتان سلطانز کا 206 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز کی اننگز
ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز مستحکم رہا اور 57 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
روسو 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ کی شاندار بیٹنگ کے بدولت ملتان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔
شان مسعود 75 اور ٹم ڈیوڈ نے 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان اور محمد وسیم نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔