کراچی (ویب ڈیسک): بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے ایک مریض لڑکی کے دل کی پیوند کاری کیلئے 15 لاکھ انڈین روپے کا عطیہ دیا ہے۔
اکشے کمار کو اپنی کینیڈین شہریت کی وجہ سے اکثر تمسخر کا نشانہ بنایا جاتا ہےلیکن کوئی شخص بھی اس بات سے انکار نہیں کرسکتا ہے کہ وہ ان فنکاروں میں سے ہیں جو ضرورت مند لوگوں کی مدد کیلئے ہمیشہ آگے نظر آتے ہیں۔
اداکار ایک مرتبہ پھر اپنی سخاوت کی وجہ سے میڈیا کہ سرخیوں میں ہیں، جب انہیں علم ہوا دہلی میں ایک 25 سالہ لڑکی کو دل کی پیوندکاری کیلئے فوری طور پیسوں کی ضرورت ہے تو انہوں نے اسے 15 لاکھ روپے کی امداد دی ہے۔
مریض لڑکی کے دادا یوگندرا کے مطابق اکشے کمار کو ہماری ضرورت کا علم ڈاکٹر چندرا پراکاش کے ذریعے ہوا اور انہوں نے مدد کا فیصلہ کیا۔
یوگندرا کا مزید کہنا تھا کہ اب ہمیں صرف ایک دل کے ڈونر کی تلاش ہے، پیوندکاری کے متعلق باقی سب انتظام ہوچکا ہے۔
55 سالہ اداکار آخری مرتبہ فلم ’رام سیتو‘ میں نظر آئے تھے جو اکتوبر 2022 کو ریلیز کی گئی تھی۔