اسلام آباد (ویبڈیسک): اسلام آباد میں ڈولفن پولیس اہلکار نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق خاتون نے درخواست میں الزام لگایا کہ ڈولفن پولیس راولپنڈی میں تعینات ملزم میرا کزن ہے جو بہانے سےگھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں جبکہ دھمکیاں دیکر 2 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔
خاتون کی درخواست پر تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔