Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: امبانی کے بیٹے کی شادی:بالی وڈ کے 3 سپر اسٹارخانز کی برسوں بعد اسٹیج پر پرفارمنس
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > امبانی کے بیٹے کی شادی:بالی وڈ کے 3 سپر اسٹارخانز کی برسوں بعد اسٹیج پر پرفارمنس
انٹرٹینمنٹ

امبانی کے بیٹے کی شادی:بالی وڈ کے 3 سپر اسٹارخانز کی برسوں بعد اسٹیج پر پرفارمنس

Published March 3, 2024
Tags: Featured آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی ایک ساتھ مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے
Share
SHARE

جام نگر-گجرات (شوبز ڈیسک): بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی ایک ساتھ اسٹیج پرفارمنس نے چار چاند لگا دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یکم سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریبات کا انعقاد ہورہا ہے جس میں دنیا کی مشہور اور امیر ترین شخصیات کو مدعو کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان تقریبات کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے 1000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا جس میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس سمیت بالی وڈ کی کئی اہم شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں شرکا نے وہ منظر دیکھا جس کو یکھنے کے لیے شاید مداحوں کی آنکھیں ترس گئی تھیں۔

جی ہاں ، بالی وڈ کے 3 خانز عامر خان، سلمان خان، اور شاہ رخ خان جو ایک ساتھ کم ہی دکھائی دیتے ہیں انہیں مکیش امبانی نے نہ صرف برسوں بعد اسٹیج پر اکھٹا کردیا بلکہ ان سے ڈانس پرفارمنس بھی کرادی۔

عامر خان، سلمان خان، اور شاہ رخ خان نے تقریب کے دوسرے دن آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والے گالا میں اسٹیج پر ایک دوسرے کو گلے لگایا اور ڈانس کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ تینوں خانز نے ساؤتھ انڈین کی سپر ہٹ فلم ‘آر آر آر ‘کے مشہور گانے ناٹو ناٹو پر پرفارم کیا۔البتہ تینوں کو گانے کے اسٹیپ اچھے طریقے سے کرنے نہ آئے تو انہوں نےاس گانے پر اپنے اسٹیپ کیے۔

اس کے علاوہ تنیوں خانز نے اپنے اپنے گانوں پر بھی ڈانس کیا۔جبکہ دیگر بالی وڈ اداکاروں نے بھی پرفارمنس دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تینوں خانز کو 2014 میں بھارتی ٹی وی شو آپ کی عدالت کے 21 سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں اسٹیج پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

آننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں،انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 25 سالہ رادھیکا مرچنٹ فی الحال والد کی کمپنی Encore Healthcare میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

TAGGED:Featuredآننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادیکنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی ایک ساتھمکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شہباز شریف 201 ووٹ لیکروزیر اعظم منتخب، نوٹیفکیشن جاری، چینی صدر کی مبارکباد
Next Article کراچی ابراہیم حیدری:سمندر میں کشتی اُلٹنے سےماہی گیر جاں بحق،1 بے ہوش
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

امریکا جان لے فلسطینیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے: حماس رہنما

غزہ (ویب ڈیسک): حماس کے اہم رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری کا کہنا ہے کہ امریکا غزہ کے خلاف جارحیت…

January 6, 2024
پاکستان

غیر ملکیوں کو 53 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈز جاری ہونے کا انکشاف

پشاور (ویب ڈیسک): ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 53 ہزار سے…

June 10, 2024
کھیل

کرکٹ ورلڈکپ: پاکستانی وفد میچز کے وینیوز کا جائزہ لینے بھارت جائے گا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے پاکستانی وفد بھارت کا دورہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق…

July 1, 2023
کھیل

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نےورلڈیوتھ ٹائٹل دوسری بارحاصل کرلیا

دبئی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر کوہراکر ورلڈیوتھ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ دبئی…

February 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?