فلوریڈا (ویب ڈیسک): امریکا کی 12 مشرقی ریاستوں میں آندھی اور بارش کے ساتھ برفانی طوفان کے سبب بعض علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔برفانی طوفان سے بجلی کا نظام متاثر ہونے کے بعد تقریباً 5 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ جارجیا میں تقریبا 50 ہزار افراد کو بجلی کی سہولت میسر نہیں۔
ایسٹ کوسٹ کے بعض علاقوں کو شدید بارشوں کا سامنا ہے جبکہ پیسیفک اور شمال مشرق میں آندھی اور برفباری ہورہی ہے۔
امریکی ریاستوں میں اس ہفتے کے اختتام تک درجہ حرارت مزید گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022 کے بعد یہ سرد ترین موسم ہوگا۔