Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: امریکا کی ٹک ٹاک پر پابندی: ٹک ٹاک کا قانونی جنگ لڑنےکا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > امریکا کی ٹک ٹاک پر پابندی: ٹک ٹاک کا قانونی جنگ لڑنےکا اعلان
انٹرٹینمنٹسائنس و ٹیکنالوجی

امریکا کی ٹک ٹاک پر پابندی: ٹک ٹاک کا قانونی جنگ لڑنےکا اعلان

Published April 22, 2024
Tags: Featured امریکی پابندی ٹک ٹاک عدالتوں سے رجوع
Share
(FILES) In this photo illustration the social media application logo for TikTok is displayed on the screen of an iPhone in front of a US and Chinese flag background in Washington, DC, on March 16, 2023. The US House of Representatives on April 20, 2024, passed a bill that would force TikTok to divest from its Chinese parent company ByteDance or face a nationwide ban in the United States, where it has around 170 million users. (Photo by OLIVIER DOULIERY / AFP)
SHARE

واشنگٹن (ٹیک ڈیسک): ٹک ٹاک نے مجوزہ امریکی پابندی پر عدالتوں سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے ملازمین کو بتایا گیا کہ ایپ پر پابندی یا کسی امریکی کمپنی کو فروخت کرنے کے بل کو قانون کی حیثیت ملتی ہے تو اس کی جانب سے عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔خیال رہے کہ امریکا ٹک ٹاک کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے مگر وہاں اس کی بقا کو خطرہ لاحق ہے۔

گزشتہ دنوں امریکی نمائندگان میں ایک بل کی منظوری دی گئی تھی، جس میں واضح کیا گیا تھا کہ اگر ٹک ٹاک کے چین میں مقیم مالک ایک سال کے اندر اپنا حصہ کسی امریکی کمپنی کو فروخت نہیں کرتے تو سوشل میڈیا ایپلی کیشن پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

اس سے قبل مارچ میں قومی سلامتی کے خدشات کے پیشِ نظر امریکی ایوان نے ٹک ٹاک سے متعلق بل منظور کیا تھا جس میں کمپنی کو 6 ماہ کی مہلت دی گئی تھی کہ وہ امریکا کے ساتھ ایپ کا ڈیٹا شیئر کرے یا پھر پابندی کا سامنا کرے۔

امریکا میں ٹک ٹاک کے پبلک پالیسی شعبے کے سربراہ مائیکل بیکر مین نے ملازمین کے نام ایک میمو میں کہا کہ جب اس بل پر دستخط ہو جائیں گے تو ہم اس کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے برسوں سے امریکی حکومت کو یقین دہانی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ مقبول ایپ امریکی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان نے ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف بل کو یوکرین اور اسرائیل کے لیے امدادی پیکج کے ساتھ منسلک کر دیا ہے تاکہ اس پر تیزی سے کام ہو سکے۔

امریکی سینیٹ میں آئندہ چند روز میں ٹک ٹاک کے خلاف بل پر رائے شماری ہوگی جبکہ صدر جو بائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس پر دستخط کر دیں گے۔

مائیکل بیکر مین نے میمو میں کہا کہ ٹک ٹاک کی فروخت یا پابندی کا قانون ٹک ٹاک کے 17 کروڑ امریکی صارفین کے حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے اور اس سے 70 لاکھ چھوٹے کاروباری اداروں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے جنگ جاری رکھیں گے، یہ طویل جدوجہد کا اختتام نہیں بلکہ آغاز ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے پہلے تمام قانونی آپشنز آزمائے جائیں گے، جس کے بعد کمپنی کی فروخت کے بارے میں غور کیا جائے گا مگر اس حوالے سے چینی حکومت کی منظوری ضروری ہوگی، جو پہلے ہی اس طرح کی جبری فروخت کی مخالف ہے۔

TAGGED:Featuredامریکی پابندیٹک ٹاکعدالتوں سے رجوع
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد سے سعودی شہری اغوا، تھانہ مارگلہ میں‌مقدمہ درج
Next Article حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مستعفی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بیرسٹر گوہر ناکام رہے، چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے؛ شیر افضل

راولپنڈی(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب رکن اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بیرسٹر…

February 23, 2024
انٹرٹینمنٹ

مجھے اغوا کرنے والوں نے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا تھا،FIR اس لیے درج نہیں کروانا چاہتا; قمر

لاہور (شوبز ڈیسک): رائٹر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ ان کو اغوا کرنے والوں نے…

July 25, 2024
کاروبار

کم طلب اورتیل کی زیادہ پیداوار، عالمی منڈی میں‌ قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان: توانائی ماہرین

کراچی (ویب ڈیسک): عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ آج…

January 9, 2024
پاکستاندنیا

چین کی بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان

شہنگھائی (ویب ڈیسک): چین نےبلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے…

August 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?