Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: الیکشن التوا کی قرارداد کی منظوری کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > الیکشن التوا کی قرارداد کی منظوری کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
پاکستان

الیکشن التوا کی قرارداد کی منظوری کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Published January 7, 2024
Tags: Featured سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر قرارداد کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیا جائے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرانےکی قرارداد منظور کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار ایڈووکیٹ اشتیاق احمد راجہ نے استدعا کی ہےکہ سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ جن ممبران نے قرارداد پاس کرنے میں کردار ادا کیا ان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے الیکشن کے التوا سے متعلق فاٹا سے آزاد رکن دلاور خان کی پیش کردہ قرارداد منظور کی تھی۔

قرارداد کی منظوری کے وقت ایوان بالا میں صرف 14 اراکین موجود تھے جس میں سے صرف مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے قرارداد کی مخالفت کی جب کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر گردیپ سنگھ اور پیپلز پارٹی کے بہرہ مند تنگی خاموش رہے۔

دونوں اراکین کو ان کی جماعتوں کی جانب سے کورم کی نشاندہی نہ کرنے پر شوکاز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

آج جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کا انعقاد آئینی تقاضہ ہے، مقررہ وقت پر الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے اور 8 فروری کو الیکشن کی تاریخ مقرر کی جا چکی ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ سے الیکشن کے التوا کی منظور کرائی گئی قرارداد غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے، سینیٹ کو آئین کے خلاف کسی اقدام کا اختیار نہیں ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں اور سب جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، سینیٹ سے الیکشن کے التوا سے متعلق منظور کردہ قراردادکو کالعدم تصور کیا جائے۔

TAGGED:Featuredسپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرقرارداد کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیا جائے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چاہے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے قرارداد پاس کرادیں، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوںگے: بلاول
Next Article سینیٹ کی قرارداد پر تبصرہ نہیں کریں گے،ملک خطرات کے باوجود الیکشن میں جاسکتا ہے،سولنگی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

رفح پر زمینی حملہ ہوا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے: جوبائیڈن

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر غزہ کے شہر رفح پر…

May 9, 2024
پاکستان

ملک میں قحط کا سماں:آٹا 160 روپےکلو،لوگ مرنے لگے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): میرپورخاص میں سستا آٹا لینے کی جدوجہد میں 6 بچیوں کا باپ انتقال کرگیا. مزدور سستا آٹا…

January 7, 2023
پاکستانتازہ ترین

وفاق کی پنجاب کو رعایتی قیمت پر 1 لاکھ94 ہزار ٹن گندم اضافی فراہم

کراچی (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے پنجاب کو بڑا سرپرائز دیتے ہوئے رعایتی قیمت پر قبل از وقت 1 لاکھ94…

January 16, 2023
انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کرکٹ ورلڈکپ کے میچزخصوصی گولڈن ٹکٹ پردیکھیں گے

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ…

September 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?