Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: غزہ میں بارودی سرنگ کے حملے میں اسرائیلی فوج کا کرنل مارا گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > غزہ میں بارودی سرنگ کے حملے میں اسرائیلی فوج کا کرنل مارا گیا
دنیا

غزہ میں بارودی سرنگ کے حملے میں اسرائیلی فوج کا کرنل مارا گیا

Published October 21, 2024
Tags: Featured اسرائیلی میڈیا کے مطابق کرنل دقسا غزہ میں ہلاک ہونے والے اعلیٰ اسرائیلی میڈیا کے مطابق کرنل دقسا کو جون میں 401 بریگیڈ کا سربراہ بنایا گیا
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں اسرائیلی فوج کا کرنل مارا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مارے جانے والا کرنل احسان دقسا اسرائیلی فوج میں 401 آرمرڈ بریگیڈ کا سربراہ تھا۔

اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کرنل دقسا کی ہلاکت آج شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ہوئی جب اس کے ٹینک کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کرنل دقسا غزہ میں ہلاک ہونے والے اعلیٰ ترین اسرائیلی فوجی اہلکاروں میں سے ایک ہے۔

اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے کے وقت کرنل دقسا اپنے ٹینک سے باہر تھا۔

تحقیقات کے مطابق کرنل دقسا 3 دیگر افسران کے ساتھ اپنے ٹینک سے نکل کر کچھ میٹر دور ایک آبزرویشن پوائنٹ پر گیا، تاہم اس مقام پر پہلے سے بارودی سرنگ بچھی ہوئی تھی۔

بارودی سرنگ کے دھماکے سے کرنل دقسا موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر 3 افسران زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کرنل دقسا کو جون میں 401 بریگیڈ کا سربراہ بنایا گیا تھا، کرنل دقسا 2006 کی لبنان جنگ میں شامل رہا تھا جہاں اس نے عيتا الشعب کی جنگ میں حصہ لیا جس میں اسرائیلی فوج کو حزب اللہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ مئی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے رفح پر زمینی حملے کے بعد اسرائیلی فوج کی 401 آرمرڈ بریگیڈ کی ایک بکتر بند گاڑی نے مصر کی سرحد کے ساتھ گشت کیا تھا، اس بکتر بند گاڑی پر اسرائیل کا ایک بڑا جھنڈا لہرارہا تھا جبکہ 401 بریگیڈ کا جھنڈا بھی نصب تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے گشت کی ویڈیو جاری کیے جانے کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے 401 بریگیڈ کے حوالے سے دھمکی آمیز ویڈیو جاری گی گئی تھی۔

TAGGED:Featuredاسرائیلی میڈیا کے مطابق کرنل دقسا غزہ میں ہلاک ہونے والے اعلیٰاسرائیلی میڈیا کے مطابق کرنل دقسا کو جون میں 401 بریگیڈ کا سربراہ بنایا گیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس؛ علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہار جاری کرنیکا حکم
Next Article اسپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگی رکن کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سندھی عوام کی محبت کسی بھی آسائش سے ہزارگنا بہتر ہے ؛ زین شاہ

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے سندھ کے حقوق کےلیے پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاہ…

February 22, 2023
دنیا

قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات شروع:اسرائیلی وفد شریک، حماس کا شرکت سے انکار

دوحا (ویب ڈیسک): قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کے ایک اور دور کا آغاز ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے…

August 16, 2024
دنیا

حماس عوام کے دلوں میں بستی ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی: ترجمان اسرائیلی فوج

(ویب ڈیسک):‌اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری نے تسلیم کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس ایک نظریے…

June 21, 2024
پاکستان

لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: شاعر فرہاد لاپتا کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ لوگوں کو لاپتا…

May 16, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?