Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: الیکشن کا اعلان کریں، اسٹاک مارکیٹ اوپر جائیگی؛فیصل جاوید
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > الیکشن کا اعلان کریں، اسٹاک مارکیٹ اوپر جائیگی؛فیصل جاوید
پاکستانتازہ ترین

الیکشن کا اعلان کریں، اسٹاک مارکیٹ اوپر جائیگی؛فیصل جاوید

Published February 4, 2023
Tags: اسٹاک مارکیٹ اوپر جائیگا الیکشن کا اعلان کریں فیصل جاوید ملک میں زیادہ مہنگائی ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سینیٹر اور رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج ملک میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے لیکن حکومت الیکشن کا اعلان کرے پھر دیکھیں کیسے اسٹاک مارکیٹ اوپر جاتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی لیڈرشپ پر سیاسی مقدمات بنائے جارہے ہیں اور کرپشن کرنے والے آج ہمیں منی لانڈرنگ کا سبق پڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے سے معیشت بہتر نہیں ہوگی، حکومت گورننس اور عوام پر توجہ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہا جاتا ہے پی ٹی آئی حکومت سے بات کرے تو ایک طرف سیاسی مقدمات اور دوسری طرف مذاکرات،ایسا نہیں ہوسکتا، پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے ہیں تو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جس دن حکومت گرائی گئی ملک ترقی کی جانب جارہا تھا، کورونا کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے بہترین پرفارم کیا لیکن مخلوط حکومت کے باعث کئی شعبوں میں عمران خان اصلاحات نہیں کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاشی دلدل سے نکلنے کا واحد راستہ ملک میں عام انتخابات ہیں، حکومت الیکشن کا اعلان کریں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو گرفتار کر رہی ہے اور آزادی صحافت پر پابندیاں لگا رہی ہے، کچھ میڈیا چینلز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں ہوتے ہوئے بھی صحافی کے ساتھ کھڑی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید کو حق اور سچ کی آواز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا تاہم پی ٹی آئی شیخ رشید کے ساتھ ہر پلیٹ فارم پر اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔

بعدازاں مراد سعید کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیحات امن نہیں، مخالفین پر پرچے کرنا ہے، ہمارے خلاف مقدمہ کرانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے شیخ رشید کو گرفتار کرلیا اور اب منصوبہ بنایا جارہا ہے کہ شیخ رشید پر مزید کیسز کیسے بنائے جائیں جبکہ وہ تو عوامی مسائل پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کاکیا قصور تھا؟ انہوں نےتو آئین و قانون پر چلنےکادرس دیاتھا، شہباز گل اور اعظم سواتی نے کیا کیا تھا ،جو انکے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہر پاکستانی سوال کررہا ہے کہ کیا ملک میں آئین و قانون نہیں ہے۔

TAGGED:اسٹاک مارکیٹ اوپر جائیگاالیکشن کا اعلان کریںفیصل جاویدملک میں زیادہ مہنگائی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حنا ربانی کھراور بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی سری لنکا میں ملاقات
Next Article شیخ رشید نےگرفتاری پر ہسپتال جانیوالی ملکی روایت برقرار رکھی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سندھ : یوم علیؓ کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک): محکمہ تعلیم سندھ نے یوم علیؓ کے موقع پر اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔…

April 7, 2023
پاکستاندنیا

نیو جرسی امریکا میں سندھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی جانب سے پہلی یوتھ کانفرنس کا کامیاب انعقاد

نیو جرسی - امریکا (ویب ڈیسک): امریکا میں‌رہنے والے سندھی کمیونٹی کے مختلف شعبوں میں بطور پروفیشنلز کام کرنیوالے افراد…

October 21, 2024
پاکستان

نیب قانون عدلیہ پربھی لاگو ہوناچاہیے،ترمیم میں پیش کرونگا؛بلاول

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں مقدس گائے کے سلسلے کو روکنا پڑے…

February 26, 2023
پاکستان

قومی اسمبلی:صحابہ کرامؓ کی توہین پرعمرقید کی سزا کا بل منظور

قومی اسمبلی نے صحابہ کرامؓ کی توہین پر سزاؤں میں اضافے کے بل کی منظوری دے دی جس میں توہین…

January 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?