Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قومی اسمبلی:صحابہ کرامؓ کی توہین پرعمرقید کی سزا کا بل منظور
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > قومی اسمبلی:صحابہ کرامؓ کی توہین پرعمرقید کی سزا کا بل منظور
پاکستان

قومی اسمبلی:صحابہ کرامؓ کی توہین پرعمرقید کی سزا کا بل منظور

Published January 17, 2023
Tags: بل کی منظوری سزاؤں میں اضافے صحابہ کرامؓ کی توہین پر قومی اسمبلی نے
Share
SHARE

قومی اسمبلی نے صحابہ کرامؓ کی توہین پر سزاؤں میں اضافے کے بل کی منظوری دے دی جس میں توہین کرنے والوں کی سزا کو بڑھا کر کم از کم 10 سال کردیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی میں اس بل کے حوالے سے جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالاکبر چترالی نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2020 پیش کرنے کی اجازت طلب کی۔

بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ کی توہین پر اس وقت تین سال قید کی سزا ہے جبکہ کسی شہری کی توہین کی سزا پانچ سال مقرر کی گئی ہے، لہٰذا اس بل کی بدولت صحابہ کرامؓ کی توہین کی سزا میں اضافہ ہو سکے گا۔

وفاقی وزیر قانون نے بل کی مخالفت نہیں کی جس کے بعد انہوں نے ایوان میں بل پیش کیا اور ایوان نے بل کی شق وار منظوری دے دی۔

قومی اسمبلی میں ناموس صحابہ کرامؓ بل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ آج قومی اسمبلی سے ناموس صحابہ کرام بل منظور ہوا جس پر ڈپٹی اسپیکر اور پورا ہاؤس مبارکباد کا مستحق ہے۔

مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ پہلے سے موجود سزاؤں کے مطابق کوئی شخص یا آدمی کسی کی توہین کرے تو اس کی سزا پانچ سال ہے اور صحابہ کرامؓ کی اگر کوئی توہین کرے تو اس کی سزا تین سال تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بل میں ترمیم لے کر آئے ہیں جس کے تحت صحابہ کرامؓ کی توہین کرنے والوں کے خلاف سزا کو بڑھایا گیا ہے اور بل کے تحت صحابہ کرامؓ کی توہین کرنے والوں کو کم از کم سزا 10 سال اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ توہین کرنے والے نے کونسے الفاظ استعمال کیے ہیں، الفاظ شدید توہین کے زمرے میں آئے تو سزا عمر قید ہونی چاہیے لیکن کم از کم سزا 10 سال ہونی چاہیے۔

مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ اس بل کے پیچھے میں سال 2019 سے لگا ہوا تھا، یہ بل قائمہ کمیٹی سے بھی منظور ہوا اور آج قومی اسمبلی سے بھی منظور ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بل ہمارے لیے نجات کا ذریعہ ہوگا اور اللہ ہمارے حکمرانوں کو بل کے عملاً نفاذ کی توفیق بھی دے۔

TAGGED:بل کی منظوریسزاؤں میں اضافےصحابہ کرامؓ کی توہین پرقومی اسمبلی نے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تحریک انصاف کے 35 ارکان ِقومی اسمبلی کےاستعفے منظور
Next Article عوام حکومتی نشانے پر :بجلی کے بعد گیس دوبارہ مہنگی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

کیچ (ہیلتھ ڈیسک): بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد اپنی جان گنوا…

May 18, 2024
پاکستانتازہ ترین

عوام نہیں سرکاری ادارے اور افسران بجلی چور ہیں، سراج الحق

لاہور (ویب ڈیسک): امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ماہانہ بجلی کے بل کو سرکاری ڈاکہ قرار دے دیا۔سراج…

September 27, 2023
پاکستان

چناب سے ملحقہ علاقوں والے ہوشیار ہوجائیں: 8 لاکھ کیوسک کا ایک اور بڑا سیلابی ریلا آرہا ہے

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک): پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق…

August 31, 2025
پاکستانتازہ ترین

ن لیگ کا سپریم کورٹ کے دو ججز سےمتعلق راست اقدام کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی…

February 22, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?