کراچی (ٹیک ڈیسک): اگر آپ طویل عرصے سے اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ اِن نہیں ہوئے تو جلد سے جلد ایک بار پھر سائن ان ہوجائیں کیونکہ ایسا نہ کرنے سے آپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوجائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ ان تمام اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا جو گزشتہ 2 سال غیر فعال ہیں تاکہ ہیکنگ سمیت دیگر سیکیورٹی خطرات کو کم روکا جاسکے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ سے گزشتہ 2 سال سے لاگ اِن نہیں ہوئے تو آپ کا اکاؤنٹ جلد ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔
گوگل کی نئی پالیسی فوری طور پر لاگو نہیں ہوگی، بلکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا آغاز رواں ماہ دسمبر سے ہوگا، اس سے قبل کمپنی صارفین کو متعدد نوٹیفکیشن بھی ارسال کئے جائیں گے۔
ڈیلیٹ کرنے کا عمل دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں وہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہوں گے جنہیں ایک بار بنانے کے بعد دوبارہ کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ سنہ 2020 میں گوگل نے کہا تھا کہ وہ غیر فعال اکاؤنٹس میں موجود ڈیٹا کو ختم کررہے ہیں لیکن اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔
گزشتہ ہفتے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ بہت جلد ایسے ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیئے جائیں گے جو کافی عرصے سے غیر فعال ہیں اور انہیں آرکائیو کردیا جائے گا۔