اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کے لیے مقرر کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سے ٹیریان کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیریان کیس کی سماعت کے لیے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی بینچ کا حصہ ہوں گے، لارجر بینچ 21 مئی کو سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا تھا جس کا جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی حصہ تھے۔
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے چیف جسٹس سے مشاورت کےبغیراپنی رائے کوفیصلہ قراردے کراپ لوڈ کرایا تھا جس میں دونوں ججوں نے ٹیریان کیس کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔
تاہپم چیف جسٹس کےدستخط سےفیصلہ جاری نہ ہونے کے باعث معاملے کی انکوائری کا آرڈرکیا گیا تھا اور چیف جسٹس آفس نے دو ججوں کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر پریس ریلیز میں نیا بنچ تشکیل دینے کا کہا تھا۔