Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس: 18ویں آئینی ترمیم پرمکمل عمل سمیت مشترکہ اعلامیہ جاری، ن لیگ اور پی پی پی کا دستخط سے انکار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس: 18ویں آئینی ترمیم پرمکمل عمل سمیت مشترکہ اعلامیہ جاری، ن لیگ اور پی پی پی کا دستخط سے انکار
پاکستان

اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس: 18ویں آئینی ترمیم پرمکمل عمل سمیت مشترکہ اعلامیہ جاری، ن لیگ اور پی پی پی کا دستخط سے انکار

Published August 17, 2025
Tags: 18ویں آئینی ترمیم پر مکمل عمل کیا جائے Featured اے این پی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس مسلم لیگ ن اور پی پی نے اعلامیے پر دستخط نہیں کیے مشترکہ اعلامیہ جاری
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پی پی کے نیئر بخاری نے اے پی سی اعلامیے پر دستخط نہیں کیے۔آل پارٹیزکانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور بدامنی کی ہرشکل کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ ان مسائل کو ناقص حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ ان مسائل کے خاتمےکے لیے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جاتا ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جاری تمام آپریشن فوری بندکیے جائیں۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے نہیں آپ کے مطالبات اور آپ کا مؤقف ہے۔

جب اعلامیہ پڑھا جا رہا تھا تو تینوں رہنما اجلاس سے اٹھ کر چلےگئے۔

آل پارٹیزکانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور بدامنی کی ہرشکل کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ ان مسائل کو ناقص حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ ان مسائل کے خاتمےکے لیے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جاتا ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جاری تمام آپریشن فوری بندکیے جائیں۔

اےپی سی نے مطالبہ کیا ہےکہ انسانی ومالی نقصانات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے عدلیہ کی نگرانی میں ٹروتھ کمیشن بنایا جائے۔ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈز اور غیرقانونی مسلح جتھوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ 18ویں آئینی ترمیم پر اس کی اصل روح کے مطابق مکمل عمل کیا جائے۔ این ایف سی ایوارڈ پر آئین کے مطابق مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ معدنیات اور وسائل کے حوالے سے 18 ویں ترمیم کے مطابق صوبوں کے حقوق کو تسلیم کیا جائے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹس اور انتقالات کو منسوخ کیا جائے۔ قبائلی عوام کے تاریخی اراضی حقوق کو تسلیم کیا جائے۔

اےپی سی نے بلوچستان میں لیویزفورس کو پولیس میں ضم کرنے کی تجویزکی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوارکیا جائے۔ ضم اضلاع میں تمام اختیارات سول انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں۔ ایکشن ان ایڈ آف سول پاور جیسے قوانین کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ تمام لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے آزادانہ ماحول فراہم کیا جائے۔

اے پی سی نے مطالبہ کیا ہےکہ سردار اختر جان مینگل پر عائد سفری پابندیوں کو فوری ختم کیا جائے۔تھری ایم پی او، فورتھ شیڈول اور اس نوعیت کے دیگر غیر منصفانہ قوانین کو فوری منسوخ کیا جائے۔ آزاد میڈیا اور صحافت پرپابندیوں کو ختم کیا جائے اور پیکا ایکٹ جیسے قوانین کو مستردکیا جائے۔

اے پی سی نے مولانا خان زیب، مفتی منیر شاکر اور دیگر شہدا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہےکہ مولانا خان زیب کی شہادت کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

اے پی سی نے مطالبہ کیا ہےکہ پاکستان کو غیرملکی جنگوں میں ملوث کرنے سےگریزکیا جائے۔ استعماری طاقتوں کے تنازعات میں غیرجانبداری اختیار کی جائے۔ پاکستان کے تاریخی تجارتی راستوں کو دوبارہ کھولا جائے۔

سرحدی تجارت کو صوبوں کے دائرہ اختیار میں لایا جائے۔فوجی آپریشنز اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کی فوری بحالی کی جائے۔ آئی ڈی پیز کی واپسی اور ان کے لیے معاوضہ، روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کیے جائیں۔ خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے کر فوری امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ وفاق اورپنجاب حکومت کے زیرتحویل ریسکیو 1122 کی گاڑیاں خیبرپختونخوا حکومت کے حوالےکی جائیں۔

TAGGED:18ویں آئینی ترمیم پر مکمل عمل کیا جائےFeaturedاے این پی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنسمسلم لیگ ن اور پی پی نے اعلامیے پر دستخط نہیں کیےمشترکہ اعلامیہ جاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article غزہ جنگ بندی کیلئے اسرائیل میں ملک گیر ہڑتال، احتجاجی مظاہرے، جلاؤ گھیراؤ
Next Article ’لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ‘،سیاح مری کا سفر نہ کریں‌؛ پی ڈی ایم اے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سیاست میں نفرت کا کریڈٹ فرقہ عمرانیہ کو تشکیل دینے، فائدہ اٹھانے والوں کو جاتا ہے، سعد رفیق

(ویب‌ڈیسک): لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قومی سیاست…

October 27, 2024
پاکستان

آشیانہ اسیکنڈل:شہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ منحرف

لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہبازشریف کےخلاف آشیانہ اسیکنڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے وعدہ معاف گواہ اسرار سعید بیان…

February 14, 2023
کاروبار

پاکستانی روپے کی قدر میں‌کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں…

December 22, 2022
پاکستان

حالات اس طرف گئے تو آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے: رانا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ حالات اس طرف گئے تو حکومت کے…

April 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?