Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انسداد دہشت گردی:پاک-امریکا مذاکرات آئندہ ماہ ہوںگے، بلاول بھٹو
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > انسداد دہشت گردی:پاک-امریکا مذاکرات آئندہ ماہ ہوںگے، بلاول بھٹو
پاکستان

انسداد دہشت گردی:پاک-امریکا مذاکرات آئندہ ماہ ہوںگے، بلاول بھٹو

Published February 4, 2023
Tags: Featured پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ قونصلر ڈیرک شولے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششوں کو مربوط کرنے کے حوالے سے آئندہ ماہ مذاکرات کریں گے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے سے علیحدہ طور پر ملاقات کی جنہوں نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

The U.S. stands with Pakistan in combating terrorism for the safety of all. Expressed my deep condolences to Foreign Minister @BBhuttoZardari about the recent bombing in Peshawar & discussed progress towards Pakistan’s economic stability and flood recovery. pic.twitter.com/KkzT0wmwUU

— Derek Chollet (@CounselorDOS) February 2, 2023

ڈیرک شولے نے ملاقات کے بعد ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے سانحہ پشاور پر پاکستانی وزیر خارجہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور پاکستان کے معاشی استحکام اور سیلاب سے بحالی کی جانب پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے بھی بتایا کہ ملاقات کے دوران بات چیت دہشت گردی اور تباہ کن سیلاب سے بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں پر مرکوز تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم امریکا کی جانب سے ملنے والی حمایت کے شکر گزار ہیں، صرف دو طرفہ مدد کے لیے نہیں بلکہ جنیوا کانفرنس کی حمایت کے لیے بھی‘۔

گزشتہ ماہ پاکستان اور اقوام متحدہ نے جنیوا میں ایک روزہ کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کی جس میں پاکستان نے سیلاب کے بعد بحالی کے اقدامات اور تعمیر نو کی کوششوں کے لیے عالمی تعاون کا مطالبہ کیا۔

اس کانفرنس میں عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کے لیے 9 ارب ڈالر امداد کا عہد کیا گیا تھا جوکہ پاکستان کے مطالبے سے ایک ارب ڈالر زیادہ تھے، خیال کیا جاتا ہے کہ امریکا نے اس ہدف کو حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب وہ گزشتہ سال کے آخر میں واشنگٹن گئے تھے تو وہ پاکستان میں سیلاب کے بعد بحالی کے اقدامات کے پروگراموں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے بارے میں فکر مند تھے لیکن امریکا نے واقعی نہ صرف دو طرفہ طور پر مدد کی بلکہ دیگر اقوام اور عطیہ دہندگان سے پاکستان کی مدد کے لیے حوصلہ افزائی بھی کی۔

آئندہ ماہ ہونے والی انسداد دہشت گردی کانفرنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ’دہشت گردی نہ صرف پاکستان بلکہ دوسروں کے لیے بھی واقعی ایک مسئلہ بن رہی ہے، میں نے گزشتہ ہفتے دورہ روس کے دوران روسی حکام سے بھی اس معاملے پر بات کی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں ایک بار پھر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، دہشت گرد اپنی کارروائیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کرتے ہیں، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والی قوتیں ایسا کیوں نہیں کرتیں؟‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی سے نمٹنا ہے، چین کو مشرقی ترکستان اسلامی تحریک (ای ٹی آئی ایم) کے بارے میں فکر مندی ہے، امریکا القاعدہ کے بارے میں فکر مند ہے جبکہ روسیوں کو بھی کچھ گروہوں کا سامنا ہے، ان سب کو اپنی کوششوں کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ ایک مثبت پیش رفت ثابت ہو گی‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا آئندہ ماہ غربت میں کمی، منشیات پر قابو پانے اور بعض دیگر امور پر بھی بات چیت کریں گے۔

دورہ روس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے توانائی سمیت کئی شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی، دونوں فریقین نے روس سے تیل اور گیس کی خریداری کے لیے پرانی اور نئی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان کی روس کے ساتھ تیل کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے، یہ ابھی حتمی طور پر طے نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ توانائی کے تعاون پر بات چیت میں روس سے تیل خریدنے کے قلیل مدتی اور طویل مدتی دونوں امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش یہ ہے کہ ہم روس سے اسی نرخ پر تیل حاصل کریں جن پر بھارت خریدتا ہے لیکن کچھ تکنیکی چیزیں ہیں جنہیں پہلے حل کرنے کی ضرورت ہے، اسی لیے کسی معاہدے کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ 8 مارچ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں مسلم خواتین سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے دوبارہ امریکا آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ کانفرنس ان کے لیے ایک مضبوط پیغام کے طور پر کام کرتی ہے کہ مسلم دنیا وہیں نہیں ہے جہاں وہ کھڑے ہیں۔

نیشنل پرئیر بریک فاسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے انفرادی اور اجتماعی سطح پر ایک عالمی برادری کے طور پر اپنی زندگی میں ایمان اور دعا کی اہمیت پر زور دیا۔

Pleased to attend the National Prayer Breakfast, honored to speak at the international luncheon along with Queen Rania of Jordan on need for interfaith harmony and the power of faith as a force of unity. Grateful to the organizers for honoring my mother Shaheed Benazir Bhutto. pic.twitter.com/xRWTP2DWvE

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 3, 2023

وزیر خارجہ نے دنیا کو درپیش بہت سے چیلنجز کا حوالہ دیا اور عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے احساس اور ہمدردی کی اہمیت پر یقین کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

TAGGED:Featuredپاکستان اور امریکادہشت گردی کے خلاف جنگقونصلر ڈیرک شولےوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد سے کراچی منتقلی، شیخ رشید کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Next Article ایک گرم ہوا کا غبارہ ، جو امریکہ – چین تکرار کا باعث بن گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پی ایس ایل 9: افتتاحی میچ میں یونائیٹڈ نے قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور(ویب ڈیسک ): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ…

February 18, 2024
پاکستان

پاکستان اور چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے کا عزم

(ویب ڈیسک):پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر تعاون کو مزید بڑھانے اور اپ گریڈ…

May 5, 2024
دنیا

انڈونیشیا: 2 مسافر ٹرینوں میں ٹکر، 3 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جاوا - انڈونیشیا (ویب ڈیسک): انڈونیشیا میں 2 ٹرینوں کے درمیان پیش آنے والے حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔غیر…

January 5, 2024
پاکستانکاروبار

آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے پراختلاف، شاہد خاقان نےاستعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آذربائیجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر مائع قدرتی گیس ( ایل این جی) خریدنے پراختلافات کے…

June 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?