Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اے آر رحمان کا طلاق پر افواہیں پھیلانے والوں کو ہتک عزت کا نوٹس
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > اے آر رحمان کا طلاق پر افواہیں پھیلانے والوں کو ہتک عزت کا نوٹس
انٹرٹینمنٹ

اے آر رحمان کا طلاق پر افواہیں پھیلانے والوں کو ہتک عزت کا نوٹس

Published November 24, 2024
Tags: Featured آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار افواہیں پھیلانے والوں کو ہتک عزت کے نوٹسز جاری اے آر رحمان پرستاروں کو ہلا کر رکھ دیا تہمت لگانے والوں کو نوٹس جاری
Share
SHARE

ممبئی (شوبز ڈیسک): آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے اہلیہ سے طلاق کی خبروں پر افواہیں پھیلانے والوں کو ہتک عزت کے نوٹسز جاری کردیے۔آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے تقریباً 30 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے وکیل وندنا شاہ نے کہا ہے کہ یہ ایک مشترکہ اور باہمی رضامندی پر مبنی فیصلہ ہے۔اس خبر نے اے آر رحمان کے پرستاروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا اور یوٹیوبرز کو ریٹنگ کے حصول کےلیے ایک نیا موضوع ہاتھ آگیا ہے۔ ہر کوئی اس بہتی گنگا میں جی بھر کر ہاتھ دھو رہا ہے اور ویوز کے لیے افواہوں اور قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔اس معاملے میں دلچسپ پیش رفت یہ ہوئی کہ اے آر رحمان کی طلاق کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ان کی بینڈ کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ دونوں فنکاروں کا آپس میں تعلق ہے، تاہم موہنی ڈے نے اس کی سختی سے تردید کردی۔

اے آر رحمان افواہیں پھیلانے والوں پر سخت برہم ہیں جن کے خلاف انہوں نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر رحمان نے ان تمام لوگوں کو قانونی نوٹس جاری کردیا ہے جو انہیں اور ان کے خاندان کو نشانہ بناتے ہوئے ہتک آمیز اور “قابل اعتراض” مواد پھیلا رہے ہیں۔

رحمان نے X پر بیان میں کہا کہ میری قانونی ٹیم کی طرف سے تمام تہمت لگانے والوں کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس میں اس طرح کے مواد کو ہٹانے کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے، جس کی عدم تعمیل پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ نفرت پھیلانے والوں کو مطلع کیا جاتا کہ اگلے ایک گھنٹے کے اندر اندر قابل اعتراض مواد کو ہٹا دیں اور اس کام کےلیے زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے کی مہلت ہے۔

اے آر رحمان اور بانو 1995 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں خدیجہ اور رحیمہ جب کہ ایک بیٹا امین شامل ہیں۔

موسیقی کی دنیا میں رحمان کا نام ایک روشن ستارہ ہے۔ حال ہی میں انہیں آئی آئی ٹی مدراس کی جانب سے ‘XTIC ایوارڈ 2024’ سے نوازا گیا۔ ان کی مشہور فلموں میں روجا، بمبئی، دل سے، لگان، اور راک اسٹار شامل ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر سلم ڈاگ ملینئر کے لیے انہیں دو آسکر ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

TAGGED:Featuredآسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقارافواہیں پھیلانے والوں کو ہتک عزت کے نوٹسز جاریاے آر رحمانپرستاروں کو ہلا کر رکھ دیاتہمت لگانے والوں کو نوٹس جاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ٹی آئی احتجاج؛ اسلام آباد اور پنجاب کئی مقامات سے بند، لاہور، پنڈی ، پشاور ٹرین سروس بھی بند
Next Article ٹرمپ کے ساتھی سینیٹر کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت کی تباہی کی دھمکی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عالمی برادری غزہ پر سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے: وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم…

March 26, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی اجلاس: پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے اعتماد کا ووٹ لینے کے…

January 12, 2023
دلچسپ و عجیب

گجرات: دوران َ طوفان نومولود بچی کا نام بپرجوائے رکھ دیا گیا

بھارت (ویب ڈیسک): سمندری طوفان کے ٹکرانے کے بعد گجراتی فیملی نے اپنی نومولود بچی کا نام بپر جوائے رکھ…

June 18, 2023
دنیا

نائیجیریا: دریا میں کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک

(ویب ڈیسک ): نائیجیریا میں دریا میں کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔خلیجی میڈیا کے مطابق شمالی…

June 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?