Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر:دھیرکوٹ آزاد کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں؛ اٹارنی جنرل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر:دھیرکوٹ آزاد کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں؛ اٹارنی جنرل
پاکستان

لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر:دھیرکوٹ آزاد کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں؛ اٹارنی جنرل

Published May 29, 2024
Tags: Featured اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر لاپتا شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی لاپتا شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس کی سماعت کر رہے ہیں، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے تھانہ رپورٹ اسلام آبادہائی کورٹ میں پیش کردی۔

اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ احمد فرہاد گرفتار اوردھیرکوٹ آزاد کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔

کیس کی سماعت کے دوران شاعر کی وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ روسٹرم پر آ ئیں اور مؤقف اپنایا کہ ایک اور شہری لاپتا ہوا جس کی چار دن بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ کی انفارمیشن کیا ہے؟ ایمان مزاری نے کہا کہ وہ کشمیر کے حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹس کر رہا تھا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اس معاملے کو دیکھ لیں، عدالت نے کہا کہ ابھی میں کچھ نہیں کہ رہا صرف آپ کو انفارم کر دیا ہے کہ اس کو دیکھ لیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کسی کی ایجنسیوں سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ قانون کے مطابق کام کریں۔

وزیر قانون نے کہا کہ چودہ چودہ سال کے بچے بم باندھ کر پھٹ رہے ہیں، جسٹس کیانی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ادارے قانون کے تحت کام کرنے کی عادت ڈالیں گے۔

وزیر قانون نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بھی اپنا رول ادا کرنا چاہیے، جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ ہم نے کچھ سوالات اٹھائے تھے جن کے جواب آنا باقی ہیں۔

عدالت نے کہا کہ سننے میں آیا کہ پیمرا نے عدالتی کاروائی کو ٹی وی پر دکھانے پر پابندی لگائی ہے، وزیر قانون نے کہا کہ سر وہ الگ معاملہ ہے جو یہاں زیر سماعت نہیں۔

حامد میر نے کہا کہ پیمرا رولز کے مطابق صحافیوں پر ایسی کوئی پابندی عائد نہیں ہوسکتی، گر یہاں پیمرا نے ہمیں عدالتی کارروائی کو نشر کرنے سے روک دیا۔

دوران سماعت وزیر قانون نے سوشل میڈیا پر غلیظ مہم چلانے کا ذکر کیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ تارڑ صاحب سوشل میڈیا کو چھوڑیں، میں نہیں دیکھتا تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

عدالت عالیہ نے ایمان مزاری کو تھانہ دیھر کوٹ آزاد کشمیر سے شاعر احمد فرہاد کو بازیاب کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ 16 مئی کو آزاد کشمیر کے صحافی و شاعر فرہاد علی شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا جس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں کیا گیا تھا۔

شاعر فرہاد علی شاہ کی زوجہ سیدہ عروج کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں فرہاد علی کی اہلیہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ میرے خاوند کو نامعلوم افراد نے سوہان گارڈن سے اغوا کیا اور بغیر وارنٹ ہمارے گھر میں داخل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے ہمارے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے توڑے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گیے۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ نامعلوم افراد میرے خاوند کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر لے گیے، میرے خاوند بیمار ہیں اور ان کے لیے ادویات لازم ہیں لہٰذا میرے جاننے کے بارے میں ہمیں معلومات فراہم کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کو آج ہر صورت بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

TAGGED:Featuredاٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمانشاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہرلاپتا شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹیلی کام کمپنیز کو شہریوں کی نگرانی کیلئے فون کال، ڈیٹا ریکارڈنگ سے روکنے کا حکم
Next Article T20وارم اپ میچ : آسٹریلیا کے کھلاڑی شارٹ، کوچنگ اسٹاف ٹیم میں شامل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ہانگ کانگ میں بارشوں نے 140 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، نظام زندگی درہم برہم

(ویب ڈیسک ): ہانگ کانگ اور جنوبی چین میں ریکارڈ توڑ بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔برطانوی خبر رساں…

September 8, 2023
دنیا

جوبائیڈن نے ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کا ذمہ دار پیوٹن کو قرار دے دیا

واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک): امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب پر الزام عائد کیا ہےکہ ویگنر گروپ کے…

August 24, 2023
پاکستانتازہ ترین

عائشہ باوانی گورنمنٹ کالج میں یوم آزادی کی تقریبات: ریلی کا انعقاد، شجر کاری مہم کا آغاز

کراچی (ویب ڈیسک): 8 اگست کو عائشہ باوانی حکومت کالج نمبر 1 نے 78 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے…

August 8, 2025
پاکستانتازہ ترین

سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف مہم:خصوصی ٹاسک فورس قائم ہوگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم کے معاملے کی تحقیقات کے لیے…

March 23, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?