Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹیلی کام کمپنیز کو شہریوں کی نگرانی کیلئے فون کال، ڈیٹا ریکارڈنگ سے روکنے کا حکم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ٹیلی کام کمپنیز کو شہریوں کی نگرانی کیلئے فون کال، ڈیٹا ریکارڈنگ سے روکنے کا حکم
پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

ٹیلی کام کمپنیز کو شہریوں کی نگرانی کیلئے فون کال، ڈیٹا ریکارڈنگ سے روکنے کا حکم

Published May 29, 2024
Tags: Featured بشری بی بی اور سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیکس کیس ٹیلی کام کمپنیز کو سرویلینس جسٹس بابر ستار
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ٹیلی کام کمپنیز کو سرویلینس کیلئے فون کال، ڈیٹا ریکارڈنگ سے روکنے کا حکم دے دیا۔ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے بشری بی بی اور سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیکس کیس میں درخواستوں کی سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ قانون بتائیں کس قانون کے تحت پی ٹی اے سرویلینس کر رہے ہیں ، کس سیکشن کے تحت پی ٹی اے والے سرویلینس کر رہے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے جواب دیا کہ لیگل فریم ورک کے ذریعے کر رہے۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ شہریوں کی کالز کس قانون کے تحت آپ کالز ریکارڈ کر رہے ہیں، باضابطہ طور پر بتائیں ، آپ بتائیں آپ نے کس کو اجازت دے رکھی ہے، کس نے اتھارٹی دی ہوئی ہے کہ لوگوں کی کالز ریکارڈ کی جائیں؟ آپ کے مطابق کسی کو فون ٹیپنگ کی اجازت نہیں دی گئی، اگر آپ اب اس موقف سے پیچھے ہٹیں گے تو اس کے نتائج ہوں گے، قانون کہتا ہے کہ وفاقی حکومت اجازت دے سکتی ہے مگر آپ کے مطابق اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ وہ جواب پٹیشنر کی آڈیو لیکس کی حد تک تھا۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت عدالت میں جھوٹ بولے گی تو بات کیسے آگے بڑھے گی، وزیراعظم آفس سمیت دیگر اداروں کی جانب سے رپورٹس جمع کرائی جا چکی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ کسی کو لیگل انٹرسیپشن کی اجازت نہیں دی گئی، سرویلینس کا اختیار اگر دیا گیا ہے تو بتائیں کہاں موجود ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس حوالے سے اگر رولز نہیں بنے ہوئے تو بننے چاہئیں۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کون بنائے گا رولز کس کے ماتحت بنیں گے رولز؟ ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اور دیگر گریڈ بیس کے افسر کو نوٹیفائی کریں گے، یہ بتائیں کہ اداروں نے نوٹیفائی کر رکھا ہے اس حوالے سے؟ کیا کبھی کسی خفیہ ریکارڈنگ کے لئیے اِس قانون کے تحت آج تک عدالت سے اجازت مانگی گئی؟ قانون کے تحت ہر چھ ماہ بعد کسی کی ایسی خفیہ ریکارڈنگ کے اجازت نامے پر نظر ثانی کی جائے گی، کیا کوئی ایسی نظر ثانی کمیٹی آج تک بنی؟

جسٹس بابر ستار نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ عدالتی اجازت کے بغیر فون ریکارڈنگ اور فون ریکارڈنگ کی فراہمی بھی قابلِ سزا ہے، کیا پی ٹی اے کے لائسنس کی شرائط میں یہ چیزیں شامل ہیں یا پی ٹی اے نے اس حوالے سے کوئی پالیسی دی ہے؟ اس قانون کو پچھلے ایک سال میں فالو کیا گیا ہے یا نہیں؟

عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں کہ غیر قانونی ٹیلی فون ریکارڈنگ پر کیا ایکشن لیا گیا؟ آپ نے کیا تحقیقات کیں کہ سوشل میڈیا پر آڈیو لیکس کیسے وائرل ہوئیں؟ سوشل میڈیا پر کوئی چیز اپلوڈ ہو تو آئی پی ایڈریس سے ٹریک کر سکتی ہے، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کو کہا کہ ٹریک کر کے بتائیں تو انہوں نے کہا کہ ان کی صلاحیت نہیں، پھر تو یہ اداروں کی ناکامی ہوئی، ایف آئی اور اور پولیس کا کیا کام ہے؟ اس معاملے میں ابھی تک ایف آئی آرز درج کیوں نہیں کی گئیں؟ ایک ملک میں اگر کرائم ہوا ہے تو آپ انتظار کریں گے کہ کوئی آ کر شکایت کرے تو انوسٹی گیٹ کریں، چیف جسٹس کی سرویلنس بھی ہوئی تھی جس پر جواب سپریم کورٹ میں داخل ہوئے، آپ اس متعلق بھی جواب دیں کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کس قانون کے تحت کیں؟

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر عدالتی سوالوں کے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی کام کمپنیز کو سرویلینس کے لئے فون کال اور ڈیٹا کے استعمال سے روکتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیلی کام کمپنیز کے آلات غیرقانونی سرویلنس کے لیے استعمال ہوئے تو ان پر اس کی ذمہ داری عائد ہو گی۔

ہائیکورٹ نے وفاق سے خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی گفتگو کے اعدادوشمار کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

TAGGED:Featuredبشری بی بی اور سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیکس کیسٹیلی کام کمپنیز کو سرویلینسجسٹس بابر ستار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ وفاق سے بھی زیادہ، 30 ارب روپےمختص کرنے کا فیصلہ
Next Article لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر:دھیرکوٹ آزاد کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں؛ اٹارنی جنرل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جسٹس فائز عیسیٰ کی جسٹس مسرت اور جسٹس احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنیکی سفارش

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں 2 ججز کی خالی نشستوں کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

May 1, 2023
دنیا

ایران کا بحری قوت میں اچانک اضافہ،بحریہ کومزید ڈھائی ہزار س اینٹی شپ میزائل سسٹمز اور ڈرونز فراہم

تہران (ویب ڈیسک): ایران کی پاسداران انقلاب نے بحری قوت میں اچانک اضافہ کرتے ہوئے بحریہ کومزید ڈھائی ہزار سے…

August 10, 2024
پاکستان

کراچی سول اسپتال میں کینسر کے علاج کی کروڑوں روپے مالیت کی ادویات چوری

(ویب ڈیسک):‌کراچی: سول اسپتال میں کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی ادویات چوری ہوگئیں۔اسپتال…

June 21, 2024
دنیا

شام: داعش کا شامی فوجی چوکی پر حملہ، 10 فوجی اہلکار ہلاک

دمشق (ویب ڈیسک): شام کے صوبے رقہ میں داعش کے جنگجوؤں نے گھات لگا کر شامی فوج پر حملہ کردیا…

August 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?