کراچی (ویب ڈیسک): عیدالفطر قریب آتے کراچی میں مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو اور زندہ مرغی چارسو پچاس روپے تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر قریب آتے ہی چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے، کراچی میں مرغی کو گوشت 700 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 450 میں فروخت کی جارہی ہیں۔
بغیر ہڈی والا گولڈن گوشت ہزار روپے فی کلو میں بیچا جا رہا ہیں، شہری کا کہنا ہے کہ گراں فروشوں کی وجہ سے اب عید کے روز چکن کھانا بھی مشکل ہوگیا۔
دوسری جانب پشاور میں بھی زندہ مرغی کی قیمت میں 15 روپے کلو کا اضافہ ہوگیا اور فی کلو زندہ مرغی کی قیمت 370 روپے تک پہنچ گئی۔
پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی نہ آسکی ادرک 700،لہسن 400،سبز مرچ 120 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
آلو 80 سے 100،ٹماٹر 80 اورپیاز کی قیمت 100 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ کیلا 300 روپے درجن،سیب 250 ، اسٹابری 300 روپے کلو فی کلو میں مل رہی ہے۔