Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آشیانہ اسیکنڈل:شہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ منحرف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آشیانہ اسیکنڈل:شہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ منحرف
پاکستان

آشیانہ اسیکنڈل:شہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ منحرف

Published February 14, 2023
Tags: Featured آشیانہ اسیکنڈل اسرار سعید بیان سے منحرف وعدہ معاف گواہ
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہبازشریف کےخلاف آشیانہ اسیکنڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے وعدہ معاف گواہ اسرار سعید بیان سے منحرف ہوگئے اور نیب کے اعلیٰ حکام پر دباؤ ڈالنے کا الزام لگا دیا۔لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اسیکنڈل کی سماعت ہوئی جس میں شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے گواہ اسرار سعید پر جرح کی۔

ایل ڈی اے کے چیف انجینیئر اسرار سعید نے شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کی جرح میں اعتراف کیا کہ دباؤ اور جبر سے مجھے شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر مجبور کیا گیا، ڈی جی نیب شہزاد سلیم، ڈائریکٹر نیب محمد رفیع اور کیس آفیسر آفتاب احمد نے دباؤ ڈال کر جھوٹی شہادت لی۔

ان کا کہنا تھاکہ عدالت میں پہلا بیان دباؤ اور جبر کی وجہ سے دیا تھا، اُس وقت کے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے شہباز شریف پر الزام لگانے کو کہا، شہزادسلیم اس بیان کو شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے، مجھے بند انکوائریاں کھول کر نئے کیس بنانے کی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔

اسرار سعید نے بتایا کہ نیب ڈائریکٹرمحمد رفیع نے وارنٹ گرفتاری دکھا کر پہلے سے تیار بیان پر دستخط کی آفر کی، میرے انکار پر نیب نے گرفتار کر لیا اور10 دن کا جسمانی ریمانڈ لے لیا، مجھے واش روم جانے کیلئے آدھے سے ایک گھنٹہ انتظار کرایا جاتا، واش روم میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے، مجھے سونے کیلئے چٹائی دی گئی، تمام رات لائٹس آن رکھی جاتیں۔

ان کا کہنا تھاکہ دوسرے ریمانڈ پر اُس وقت کے چیئرمین نیب جاوید اقبال اور ڈی جی شہزاد سلیم میرے سیل میں آئے اور دونوں نے کہاکہ ان پر بہت پریشر ہے دستخط کر دوں ورنہ میری مشکلات بڑھ جائیں گی، مجھے 90 دن کے ریمانڈ اور آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس کھولنے سے ڈرایا گیا، مجھ پر دباؤ ڈال کر اس بیان پر دستخط کروائے گئے جو سچ نہیں تھا، مجھ سے سادے کاغذات پر دستخط بھی لیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد نیب نے میری لاہورہائیکورٹ سے ضمانت منظوری کی مخالفت نہیں کی۔

اسرار سعید نے مزید بتایا کہ آشیانہ ہاؤسنگ پروجیکٹ ایک شفاف منصوبہ تھا جس میں کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، شہباز شریف سمیت تمام ملزموں نے کسی جرم کا ارتکاب نہیں کیااور عوام سے کوئی فراڈ یا دھوکا نہیں ہوا۔

TAGGED:Featuredآشیانہ اسیکنڈلاسرار سعید بیان سے منحرفوعدہ معاف گواہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article واشنگٹن میں ویلنٹائن ڈے پر کتوں کے ذریعےپھولوں کی ڈیلیوری
Next Article عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نےبھی پاکستان کی ریٹنگ کم کردی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

سعودی عرب کو ایران کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول ہے: ایرانی صدر

(ویب ڈیسک ):ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ سعودی عرب کو ایران کا دشمن یا ایران کو سعودی عرب…

May 7, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ جلد اسٹیٹس فیچر میں تبدیلی متعارف کرانے جا رہا ہے

(ویب ڈیسک):کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر آزمائش کے لیے پیش کیا ہے جو ایک…

June 8, 2024
پاکستان

آزادی مارچ مقدمہ:عمران خان، شیخ رشیداور قریشی بری،محفوظ فیصلہ سنادیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ سے متعلق درج مقدمے میں بانی پی…

June 13, 2024
پاکستانتازہ ترین

کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی

کراچی ((ویب ڈیسک): کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل گئیں اور کروڑوں روپے کا…

December 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?