کراچی(ویب مانیٹرنگ ڈیسک): ایشیائی بینک نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے ماہرین معاشیات نے کہاہے کہ براعظم کے ترقی پذیرممالک میں اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے سے مزید 64 لاکھ شہری غربت کی لکیر سے نیچے جاسکتے ہیں، یہ بات اے ڈی بی کی زراعت اورغذائی سلامتی کے بارے میں ایک حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زراعت خطے کی ترقی کے لیے اہم ہے، ایشیا کے ترقی پذیر ممالک میں تین میں سے ایک مزدور کا روزگار اب بھی شعبہ زراعت وابستہ ہے لیکن یہ شعبہ کم پیداوار اور آمدنی کی وجہ سے مشکلات کاشکار ہے۔