Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گورنر کا نوٹیفکیشن ٹھیک تھا یا نہیں؟ عدالت دیکھے گی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > گورنر کا نوٹیفکیشن ٹھیک تھا یا نہیں؟ عدالت دیکھے گی
پاکستانتازہ ترین

گورنر کا نوٹیفکیشن ٹھیک تھا یا نہیں؟ عدالت دیکھے گی

Published January 12, 2023
Tags: پرویز الٰہی کو عہدے سے ہٹانے عدالتی ریکارڈ کا حصہ لاہور ہائیکورٹ میں
Share
SHARE

لاہور (نجات نیوز): گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے وکیل کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ کے ریکارڈ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دینا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو عہدے سے ہٹانے کے گورنر پنجاب کے نوٹیفیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہو رہی ہے۔

دوران سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ نے استفسار کیا کہ کیا گورنر اعتماد کے ووٹ سے مطمئن ہیں، جس پر گورنر پنجاب کے وکیل نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کے ریکارڈ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دینا چاہیے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے پرویز الٰہی کے وکیل سے پوچھا بیرسٹر علی ظفر، آپ کیا کہیں گے؟ فلور ٹیسٹ ہو گیا، کیا آپ اس درخواست کی سماعت پر زور دیں گے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میں اس نکتے پر بریف دلائل دینا چاہتا ہوں، ہمارے پاس ووٹ موجود ہیں، یہ معاملہ اصول کا ہے، گورنر کو وجوہات دینا چاہیے تھیں۔

وکیل چوہدری پرویز الٰہی نے کہا بظاہر تو درخواست غیر مؤثر ہو گئی ہے، گورنر کا نوٹیفکیشن قانون کے مطابق نہیں تھا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیے کہ ووٹ لینے کے بعد ایک معاملہ تو حل ہو گیا ہے، آرٹیکل 137 کے تحت اعتماد کا ووٹ لے لیا گیا ہے، اب معاملہ یہ رہ گیا ہے کہ گورنر کا نوٹیفکیشن ٹھیک تھا یا نہیں۔

جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ اگر آپ یہ کہیں گےکہ گورنر کا حکم غیر قانونی ہےتو معاملہ آخر تک جائےگا جبکہ جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ اگر گورنر کے حکم کو دیکھنا ہے تو پھر ہمیں سب کچھ دیکھنا پڑے گا، آپ نے اس کا حل ٹھیک نکالا،گورنر کےاطمینان کے لیے اعتماد کا ووٹ لے لیا۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ہٹائے جانے کا اقدام تو غیر قانونی تھا، جس پر جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ کیا عدالت اتفاق رائے سے ایک فیصلہ کر دے، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالت اس پر اپنی فائنڈنگ دیدے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ اب ہمارے پاس تین سوال ہیں، ایک سوال پر تو آپ نے اعتماد کا ووٹ لے لیا، جس پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا مناسب وقت کے دوسرے سوال پر میں عدالت کی معاونت کروں گا جبکہ جسٹس عابد عزیز نے کہا کہ تیسرا سوال ہو گا سیشن نہ ہو تو کیا وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر گھر بھیج سکتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ گورنر کی جانب سے تاریخ مقرر کرنے کے نکتے کا سوال بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔

TAGGED:پرویز الٰہی کو عہدے سے ہٹانےعدالتی ریکارڈ کا حصہلاہور ہائیکورٹ میں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پرویز الٰہی نے اعتماد کے 186 ووٹ حاصل کرلیے؛ اسپیکر
Next Article ایشین بینک نےمہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندنیا

مشتاق احمدسمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان رہا، بدترین تشدد کیا گیا؛ سابق سینیٹر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی…

October 7, 2025
پاکستان

پی ٹی آئی کی گزشتہ کے پی حکومت میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، لوگ کھرب پتی بن گئے: شیر افضل

پشاور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی…

March 17, 2024
تازہ ترینکھیل

فیفا ورلڈکپ فائنل: فرانس کو شکست ، ارجنٹینا عالمی چیمپئن بن گیا

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد…

December 18, 2022
پاکستان

جماعت اسلامی نے اگلے چیف جسٹس کی حلف برداری تک آئینی ترمیم مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی (ویب ڈیسک): جماعت اسلامی نے مجوزہ آئینی ترمیم اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ کی حلف برداری تک موخر کرنے…

October 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?