Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: راجن پور ،جیکب آباد میں کپاس اور دھان کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > راجن پور ،جیکب آباد میں کپاس اور دھان کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ
پاکستانکاروبار

راجن پور ،جیکب آباد میں کپاس اور دھان کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ

Published September 18, 2023
Tags: Featured مفت ڈرون اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپرے
Share
SHARE

جیکب آباد (ویب ڈیسک): راجن پور میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ شدت اختیار کرگیا۔ پنجاب بھر میں سب سے زیادہ کاشت کرنے والے ضلع کے کاشتکار مشکلات کا شکار ہیں، کپاس کی پیداوار کم ہونے سے کسانوں کا بہت نقصان ہورہا ہے۔راجن پور ضلع میں 3 لاکھ 70 ہزار ایکڑ رقبے پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی ہے، جب فصل تیار ہوئی تو کپاس پر سفید مکھی نے حملہ کردیا جس سے کپاس کی فصل کو شدید نقصان ہوا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نوید عصمت کوہلو کا کہنا ہے کہ کپاس کی فصل کو سفید مکھی کے حملے سے بچانے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے مفت ڈرون اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپرے کیا جارہا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے اب اسپرے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، سفید مکھی سے کپاس تباہ ہوگئی ہے، فی ایکڑ میں جو کپاس کی اوسط آ رہی ہے کسان کے خرچے سے بہت کم ہے۔

مایوس کاشتکاروں نے شکوہ کیا کہ وہ ملکی معیشت میں ایک خاص حصہ ڈالتے ہیں، اگر حکومت پہلے کپاس کی فصل کو پچانے کے لیے اقدامات اٹھا لیتی تو آج کپاس کی فصل کی پیداوار بہت زیادہ ہوتی۔

دوسری جانب جیکب آباد اور گرد و نواح میں دھان کی فصل پر پتہ لپیٹ سنڈیوں نے حملہ کردیا، فصل تیار ہونے سے قبل ہزاروں ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل متاثر ہونے لگی۔گزشتہ سال سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں کے بعد حال ہی میں دھان کی فصل پر پتہ لپیٹ سُنڈی نے حملہ کیا ہے، دھان کی پتیوں پر سُنڈی کے حملے اور انڈوں کی وجہ سے چاول کی ہزاروں ایکڑ فصلیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔

کاشتکاروں اور زمینداروں کا کہنا ہے کہ فصلوں کو سنڈیوں سے بچانے کےلیے اسپرے کیا گیا لیکن ان سے چھٹکارا حاصل نہیں ہو رہا۔محکمہ زراعت کے ایڈیشنل ڈاریکٹر عبدالرشید چانڈیو کا کہنا ہے کہ دھان کی فصل پرپتہ لپیٹ سُنڈی لگنا موسمی تبدیلی کے باعث پیش آیا ہے۔

پتہ لپیٹ سنڈی حملے کی زرعی ادویات بھی مارکیٹ میں نہ ملنے سے آبادگار اور کاشتکار پریشان نظر آرہے ہیں۔آبادگاروں اور کاشتکاروں نے نگران سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فصلوں پر پتہ لپیٹ سنڈی سے چھٹکارے اور چاول کی پیدوار بڑہانےکےلیے عملی اقدام اٹھائے۔

TAGGED:Featuredمفت ڈرون اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپرے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سونے سے سجے آئی فون 15 پرو ماڈلز کی قیمت 26 لاکھ روپے مقرر
Next Article امریکی مشیر قومی سلامتی اور چینی وزیرخارجہ کے درمیان اہم ملاقات
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

غیر ملکیوں کو ملک بدر اور جائیدادیں قرق کر دی جائیں؛ آرمی چیف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی شہری کی جان و مال اور…

October 3, 2023
دنیا

کینیڈا اور چین کشیدگی، سفارتکاروں کی ملک بدری کا اعلان

بیجنگ (ویب ڈیسک): چین نے کینیڈا کی جانب سے چینی سفارتکار کو ملک بدر کیے جانے کے ردعمل میں شنگھائی…

May 9, 2023
کھیل

شاہین شاہ آفریدی نے زیادہ وکٹیں‌لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ٹروبہ (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔…

August 9, 2025
پاکستانصحت

کراچی: کریم آباد مٰیں‌غلط انجیکشن لگانے پر 2 سالہ بچی جاں بحق

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): کریم آباد کے قریب نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 2 سال کی بچی جاں…

June 6, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?