Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: امریکی شہر منی ایپلس کے چرچ اسکول پر حملہ، فائرنگ، 2 بچے ہلاک، 17 زخمی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > امریکی شہر منی ایپلس کے چرچ اسکول پر حملہ، فائرنگ، 2 بچے ہلاک، 17 زخمی
دنیا

امریکی شہر منی ایپلس کے چرچ اسکول پر حملہ، فائرنگ، 2 بچے ہلاک، 17 زخمی

Published August 28, 2025
Tags: Featured امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منی ایپلس اینونساییشن کیتھولک اسکول چرچ سے منسلک پرائمری اسکول میں فائرنگ دو کم سن بچے ہلاک واقعے نے پورے ملک کو لرزا کر رکھ دیا
Share
SHARE

منی ایپلس – امریکا (ویب ڈیسک): امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منی ایپلس میں ایک چرچ سے منسلک پرائمری اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو لرزا کر رکھ دیا۔واقعے میں کم از کم دو کم سن بچے ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ فائرنگ کرنے والا شخص بھی پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اینونساییشن کیتھولک اسکول میں پیش آیا، جو ایک چرچ سے منسلک نجی تعلیمی ادارہ ہے۔ اسکول میں تقریباً 395 طلبہ زیر تعلیم ہیں اور تعلیمی سال کے آغاز کو صرف دو دن ہوئے تھے۔

پولیس چیف برائن او’ہارا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ اور دس سال کی عمر کے دو بچے اپنی نشستوں پر بیٹھے بیٹھے جان کی بازی ہار گئے۔ دونوں بچوں کے والدین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور کے پاس تین مختلف ہتھیار موجود تھے، جن میں ایک رائفل، ایک شاٹ گن اور ایک پستول شامل تھی۔ پولیس چیف نے چرچ میں بیٹھے معصوم بچوں پر اندھا دھند گولیاں برسانے کو ’’انتہائی سفاکانہ اور بزدلانہ‘‘ عمل قرار دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 17 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 14 بچے شامل ہیں۔ دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ باقی زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس واقعے کے فوراً بعد رائٹرز اور اے ایف پی نے اپنی ابتدائی رپورٹس میں بتایا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم پولیس اور مقامی حکام نے بعد ازاں دو بچوں کی ہلاکت اور 17 زخمیوں کی تصدیق کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی ہے اور وائٹ ہاؤس صورتحال کی کڑی نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایف بی آئی فوری طور پر متحرک ہوئی اور جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

پولیس نے شہر کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا کہ فی الحال علاقے میں کوئی فعال خطرہ موجود نہیں ہے اور شوٹر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ والدین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں سے ملنے کے لیے اینونساییشن اسکول کے ری یونفیکیشن زون کا رخ کریں۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ ہفتوں میں امریکی کالج کیمپسز پر فائرنگ اور شوٹرز کی رپورٹس کی لہر دیکھنے کو ملی ہے۔ ماہرین اور حکام بارہا خبردار کر چکے ہیں کہ اسکولوں میں آتشیں اسلحے کے بڑھتے واقعات تشویشناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔

TAGGED:Featuredامریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منی ایپلساینونساییشن کیتھولک اسکولچرچ سے منسلک پرائمری اسکول میں فائرنگدو کم سن بچے ہلاکواقعے نے پورے ملک کو لرزا کر رکھ دیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ کے عوام سیلاب سے پریشان نہ ہوں، تمام انتظامات مکمل، کشتیوں کا بھی انتظام کیا ہے: شرجیل میمن
Next Article بھارتی اداکارہ لکشمی مینن آئی ٹی پروفیشنل کے اغوا کے مقدمے میں گرفتار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

صدر نے فنانس بل 2023 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل 2023 کی منظوری دے دی۔صدر مملکت عارف علوی…

February 23, 2023
صحت

سوشل میڈیا کےمضر اثرات: دوسروں کی پوسٹ دیکھتے رہنا ڈپریشن کا باعث، تحقیق

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ نوجوان جو سوشل میڈیا پر پیسِوو اسکرالنگ (جو…

July 6, 2023
کاروبار

کوئٹہ: گودام پر چھاپہ ، 300 ٹن چینی اور بڑی مقدار میں آئل برآمد

کوئٹہ (ویب ڈیسک): ضلعی انتظامیہ نے سریاب روڈ پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں چینی برآمد کرلی۔انتظامیہ کے مطابق…

September 9, 2023
کھیل

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ؛ انڈونیشیا کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بینکاک (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-3 سے شکست دے کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ کے…

July 16, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?