Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آڈیولیکس کیس: غلط بیانی پر چیئرمین پی ٹی اے اور ممبران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آڈیولیکس کیس: غلط بیانی پر چیئرمین پی ٹی اے اور ممبران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
پاکستانتازہ ترین

آڈیولیکس کیس: غلط بیانی پر چیئرمین پی ٹی اے اور ممبران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

Published June 30, 2024
Tags: 6 ہفتوں میں جواب مانگ لیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس پی ٹی اے) کے چیئرمین اور ممبرز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری عدالت سے غلط بیانی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس میں عدالت سے غلط بیانی پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین اور ممبرز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 ہفتوں میں جواب مانگ لیا اور چار ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر 25 جون کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔عدالت نے قراردیا کہ لا فل انٹرسپٹ منیجمنٹ سسٹم کے حوالے سے غلط بیانی پر پی ٹی اے چیئرمین اور ممبران کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

عدالت نے ٹیلی کام آپریٹرز اور پی ٹی اے کے درمیان خط و کتابت کی تفصیلات طلب کرلیں اور پی ٹی اے کو سربمہر لفافے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے حکم میں لکھا کہ ٹیلی کام کمپنیز بھی پی ٹی اے کے ساتھ سسٹم انسٹال کرنے کی سربمہر رپورٹ جمع کرائیں۔

جسٹس بابر ستار نے عدالتی حکم میں لکھا کہ ٹیلی کام صارفین کی سرویلنس کے لیے پی ٹی اے نے ہدایات جاری کیں، ملک بھر کے کل ٹیلی کام صارفین میں سے 2 فیصد کی سرویلنس بغیر کو آفیشل یا ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ہو سکتی ہے اور سرویلنس سینٹر میں لا فل انٹرسیپٹ منیجمنٹ سسٹم کی تنصیب کی بظاہر کوئی قانونی حیثیت نہیں، سرویلنس سینٹر میں مخصوص ایجنسی کی رسائی بغیر نگرانی اور کنٹرول کے ہے لہٰذا ٹیلی کام کمپنیز آئندہ سماعت تک یقینی بنائیں کہ سرویلینس سسٹم تک رسائی نا ہو۔

عدالت نے ملزمان کی سی ڈی آر، لائیو لوکیشن پولیس کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت دے دی۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے قراردیاکہ ٹیلی کام کمپنیز آئندہ سماعت تک سی ڈی آر، لائیو لوکیشن وزارت داخلہ کے ایس او پیز کے مطابق شئیر کریں۔

عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت چھ ہفتے میں بتائے کون شہریوں کے ڈیٹا تک رسائی پھر سوشل میڈیا پر ڈیٹا لیک کا ذمہ دار ہے؟ بادی النظر میں وزرائے اعظم، سیاسی لیڈرز، ججز، ان کی فیملیز، بزنس مینوں کی آڈیو ریکارڈنگ سرویلینس کا میکانزم موجود ہےاور آڈیو ریکارڈنگ کے بعد مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پھر مین اسٹریم میڈیا پر آتی ہے۔

عدالت نے لکھاکہ سرویلنس سینٹر میں مخصوص ایجنسی کے افراد کی تقریباً چالیس لاکھ موبائل صارفین کی ایک وقت میں کال اور ایس ایم ایس تک رسائی ہو رہی ہے اور اس ایجنسی کا نام عدالت کو بھی نہیں بتایا گیا لہٰذا توقع ہے وزیر اعظم خفیہ اداروں سے رپورٹس طلب کر کے معاملہ کابینہ کے سامنے رکھیں گے۔

TAGGED:6 ہفتوں میں جواب مانگ لیااسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکسپی ٹی اے) کے چیئرمین اور ممبرز کو توہین عدالت کا نوٹس جاریعدالت سے غلط بیانی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انتخابی نتائج قبول نہیں،غیرجانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں،اسٹیبلشمنٹ دور رہے: فضل الرحمان کا مطالبہ
Next Article شمالی کوریا کیجانب سے370 اور 75 میل مار کرنیوالے 2 بلیسٹک میزائلوں کے تجربے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

آصف زرداری نے انتخابات سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے پر سابق صدر آصف زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس…

April 7, 2023
پاکستانکاروبار

اسٹیٹ بینک کی نئی پالیسی سےٹویوٹا ، پاک سوزوکی پلانٹس بند

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): پاک سوزوکی موٹر کمپنی (لمیٹڈ) نے 2 سے 6 جنوری اپنی پیدواری سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان…

December 27, 2022
پاکستانصحت

جناح اسپتال میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت تعینات نئے ڈاکٹروں کو دھمکیوں کا سامنا

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): جناح اسپتال میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کے تحت تعینات نئے ڈاکٹروں کو…

December 9, 2024
پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کی لٹکتی تلوار: 7 دسمبر تک بجلی بلوں میں پھراضافے کا خدشہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے 7 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں 70 کروڑ…

November 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?